Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ईमान वाले तो वे हैं कि जब अल्लाह का ज़िक्र किया जाए तो उनके दिल डर जाएं और जब अल्लाह की आयतें उनके सामने पढ़ी जाएं तो वे उनका ईमान बढ़ा देती हैं और वे अपने रब पर भरोसा रखते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ مومن وہی ہیں کہ جب اﷲ تعالیٰ کاذکرکیاجائے توان کے دل لرز جاتے ہیں اورجب اﷲ تعالیٰ کی آیات اُن کوپڑھ کرسنائی جاتی ہیں وہ اُن کوایمان میں بڑھادیتی ہیں اوروہ اپنے رب پراعتمادکرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

مؤمن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے ان کے دہل دہل جائیں اور جب اس کی آیتیں ان کو سنائی جائیں تو وہ ان کے ایمان میں اضافہ کریں اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسہ رکھیں ۔

By Hussain Najfi

۔ ( کامل ) ایمان والے تو بس وہ ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دھل جاتے ہیں اور جب ان کے سامنے اس کی آیتوں کی تلاوت کی جائے تو ان کے ایمان بڑھ جاتے ہیں اور وہ ہر ایک حال میں اپنے پروردگار پر توکل ( بھروسہ ) رکھتے ہیں ۔

By Moudoodi

سچے اہل ایمان تو وہ لوگ ہیں جن کے دل اللہ کا ذکر سن کر لرز جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیات ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو ان کا ایمان بڑھ جاتا ہے 2 ، اور وہ اپنے رب پر اعتماد رکھتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

ایمان والے تو صرف وہی ہیں کہ جب اﷲ ( تعالیٰ ) کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل ڈرجاتے ہیں اور جب انہیں اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان کو زیادہ کر دیتی ہیں اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسا کیا کرتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

مومن تو وہ لوگ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر ہوتا ہے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور ترقی دیتی ہیں اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

( سچے ) مومن تووہ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ کاذ کر کیا جائے توان کے دل کانپ اٹھتے ہیں ، اور جب اللہ کی آیات انہیں سنائی جائیں توان کا ایمان بڑھ جاتا ہے اور وہ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں

By Kanzul Eman

ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ یاد کیا جائے ( ف۵ ) ان کے دل ڈر جائیں اور جب ان پر اس کی آیتیں پڑھی جائیں ان کا ایمان ترقی پائے اور اپنے رب ہی پر بھروسہ کریں ( ف٦ )

By Tahir ul Qadri

ایمان والے ( تو ) صرف وہی لوگ ہیں کہ جب ( ان کے سامنے ) اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے ( تو ) ان کے دل ( اس کی عظمت و جلال کے تصور سے ) خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور جب ان پر اس کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو وہ ( کلامِ محبوب کی لذت انگیز اور حلاوت آفریں باتیں ) ان کے ایمان میں زیادتی کر دیتی ہیں اور وہ ( ہر حال میں ) اپنے رب پر توکل ( قائم ) رکھتے ہیں ( اور کسی غیر کی طرف نہیں تکتے )