Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर आप देखते जबकि फ़रिश्ते उन मुनकिरीन की जान क़ब्ज़ करते हैं मारते हुए उनके चेहरों और उनकी पीठों पर और यह कहते हुए कि अब जलने का अज़ाब चखो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور کاش آپ دیکھیں جب فرشتے ان لوگوں کی جان قبض کرتے ہیں جنہوں نے کفر کیا،وہ ان کے چہروں اوران کی پشتوں پرمارتے ہیں اور(کہتے ہیں)جلنے کا عذاب چکھو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم دیکھ پاتے جب فرشتے ان کفر کرنے والوں کی روحین قبض کرتے ہیں ، مارتے ہوئے ان کے چہروں اور ان کی پیٹھوں پر اور ( یہ کہتے ہوئے کہ ) اب چکھو مزا جلنے کے عذاب کا ۔

By Hussain Najfi

اور کاش تم وہ موقع دیکھو کہ جب فرشتے کافروں کی روحیں قبض کرتے ہیں اور ان کے چہروں اور پیٹھوں پر ضربیں لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب عذابِ آتش کا مزہ چکھو ۔

By Moudoodi

کاش تم اس حالت کو دیکھ سکتے جب کہ فرشتے مقتول کافروں کی روحیں قبض کر رہےتھے ! وہ ان کے چہروں اور ان کے کولہوں پر ضربیں لگائے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے لو اب جلنے کی سزا بھگتو ،

By Mufti Naeem

اور اگر آپ دیکھیں جبکہ فرشتے کافروں کے مونہوں پر اور ان کی کمروں پر جان نکالتے ہوئے مارتے ہیں اور ( کہتے ہیں ) جلنے کا عذاب چکھو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم دیکھتے ( تو وہ عجیب منظر تھا ) جب فرشتے ان کافروں کی روح قبض کر رہے تھے ، ان کے چہروں اور پشت پر مارتے جاتے تھے ( اور کہتے جاتے تھے کہ ) اب جلنے کے عذاب کا مزہ ( بھی ) چکھنا ۔

By Noor ul Amin

اور آپ کاش اس حالت کو دیکھتے جب فرشتے ان مقتول کافروں کی روحیں قبض کررہے تھے توان کے چہروں اور پشتوں پر ضربیں لگاتے تھے اور ( کہتے تھے کہ ) اب جلانے والے عذاب کامز ا چکھو

By Kanzul Eman

اور کبھی تو دیکھے جب فرشتے کافروں کی جان نکالتے ہیں مار رہے ہیں ان کے منہ پر اور ان کی پیٹھ پر ( ف۹۹ ) اور چکھو آگ کا عذاب ،

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ( وہ منظر ) دیکھیں ( تو بڑا تعجب کریں ) جب فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہیں وہ ان کے چہروں اور ان کی پشتوں پر ( ہتھوڑے ) مارتے جاتے ہیں اور ( کہتے ہیں کہ دوزخ کی ) آگ کا عذاب چکھ لو