फ़िरऔन के लोगों की तरह और जो उनसे पहले थे, कि उन्होंने अल्लाह की निशानियों का इनकार किया पस अल्लाह ने उनके गुनाहों पर उनको पकड़ लिया, बेशक अल्लाह क़ुव्वत वाला, सख़्त सज़ा देने वाला है।
جس طرح آل فرعون کی اوران لوگوں کی حالت تھی جوان سے پہلے تھے ، اُنہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کیاتواﷲ تعالیٰ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں پکڑلیا۔یقیناًاﷲ تعالیٰ بڑی قوت والا،بہت سخت عذاب والا ہے۔
( ان کے ساتھ وہی معاملہ ہوا ) جو قومِ فرعون اور ان لوگوں کے ساتھ ہوا ، جو ان سے پہلے گذرے ۔ انہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا تو اللہ نے ان کو ان کے گناہوں کی پاداش میں پکڑا ۔ بیشک اللہ قوی ، سخت پاداش والا ہے ۔
ان کا حال قومِ فرعون اور ان لوگوں جیسا ہے ۔ جو ان سے پہلے گزر چکے جنہوں نے آیاتِ الٰہی کا انکار کیا اور خدا نے انہیں گناہوں پر پکڑ لیا ۔ بے شک اللہ بڑا طاقتور ہے اور بڑی سزا دینے والا ہے ۔
یہ معاملہ ان کے ساتھ اسی طرح پیش آیا جس طرح آلِ فرعون اور ان سے پہلے کے دوسرے لوگوں کے ساتھ پیش آتا رہا ہے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا ۔ اللہ قوت رکھتا ہے اور سخت سزا دینے والا ہے ۔
۔ ( ان کی حالت ) ایسی ہی ہے جیسی کہ فرعون والوں اور ان سے پہلے کے لوگوں کی تھی ۔ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات کا انکار کیا پس ان کے گناہوں کی وجہ سے اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کو پکڑ لیا ۔ بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) بڑی قوت والے ، سخت عذاب دینے والے ہیں ۔
۔ ( ان لوگوں کا حال ایسا ہی ہوا ) جیسا فرعون کی قوم اور ان سے پہلے لوگوں کا حال ہوا تھا ۔ انہوں نے اللہ کی نشانیوں کو ماننے سے انکار کیا ، نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ نے ان کے گناہوں کی وجہ سے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ۔ یقینا اللہ کی طاقت بڑی ہے ( اور ) عذاب بڑا سخت ۔
ان کافروں کامعاملہ بھی فرعونیوں جیسا ہے اور ان لوگوں جیساجو ان سے پہلے تھے انہوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا تواللہ نے ان کے گناہوں کے بدلے انہیں پکڑلیااللہ یقینابڑاطاقتور اور شدیدسزادینے والا ہے
جیسے فرعون والوں اور ان سے اگلوں کا دستور ( ف۱۰۳ ) وہ اللہ کی آیتوں کے منکر ہوئے تو اللہ نے انہیں ان کے گناہوں پر پکڑا بیشک اللہ قوت والا سخت عذاب والا ہے ،
۔ ( ان کافروں کا حال بھی ) قومِ فرعون اور ان سے پہلے کے لوگوں کے حال کی مانند ہے ۔ انہوں نے ( بھی ) اللہ کی آیات کا انکار کیا تھا ، سو اللہ نے انہیں ان کے گناہوں کے باعث ( عذاب میں ) پکڑ لیا ۔ بیشک اللہ قوت والا سخت عذاب دینے والا ہے