उन में से प्रत्येक व्यक्ति को उस दिन ऐसी पड़ी होगी जो उसे दूसरों से बेपरवाह कर देगी
اس دن اُن میں سے ہرشخص کی ایسی حالت ہوگی جو اُسے (دوسروں سے)بے نیازکردے گی۔
اس دن ہر ایک کو اپنی اپنی پڑی ہوگی ۔
اس دن ان میں ہر شخص کا یہ عالم ہوگا جو اسے سب سے بےپروا کر دے گا ۔
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا23 ۔
ان میں سے ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے ( دوسروں سے ) بے پروا کردے گی
۔ ( کیونکہ ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن اپنی ایسی فکر پڑی ہوگی کہ اسے دوسروں کا ہوش نہیں ہوگا ۔
اس دن ہرشخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے ( دوسرں سے ) بے خبرکردے گا
( ۳۷ ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایک فکر ہے کہ وہی اسے بس ہے ( ف۲۷ )
اس دن ہر شخص کو ایسی ( پریشان کن ) حالت لاحق ہوگی جو اسے ( ہر دوسرے سے ) بے پروا کر دے گی