उन के चहरों से तुम्हें नेमतों की ताज़गी और आभा को बोध हो रहा होगा,
اُن کے چہروں پرتم نعمت کی تازگی کو پہچان لو گے۔
ان کے چہروں پر آسمائش کی بشاشت جھلک رہی ہوگی ۔
تم ان کے چہروں پر راحت و آرام کی شادابی محسوس کرو گے ۔
ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے ۔
۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان کے چہرے میں نعمتوں کی تازگی محسوس کریں گے ۔
ان کے چہروں پر نعمتوں میں رہنے سے جو رونق آئے گی ، تم اسے صاف پہچان لوگے ۔
آپ ان کے چہروں پر خوشحالی کی رونق معلوم کرینگے
( ۲٤ ) تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے ( ف۲٤ )
آپ ان کے چہروں سے ہی نعمت و راحت کی رونق اور شگفتگی معلوم کر لیں گے