निश्चय ही जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए उन के लिए बाग़ हैं, जिन के नीचे नहरें बह रही होगी। वही है बड़ी सफलता
یقیناًجو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اُن کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
البتہ جو پختہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، ان کیلئے باغ ہوں گے جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ بڑی کامیابی دراصل یہ ہے!
بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے ( جنت کے ) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں یہ بڑی کامیابی ہے ۔
جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، یقینا ان کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یہ ہے بڑی کامیابی ۔
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے ( جنت کے ) باغات ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کے لیے بیشک ( جنت کے ) ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔
بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ان کے لئے باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے
( ۱۱ ) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے ،
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے