Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जिन लोगों ने ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों को सताया और आज़माईश में डाला, फिर तौबा न की, निश्चय ही उन के लिए जहन्नम की यातना है और उन के लिए जलने की यातना है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناًجن لوگوں نے مومن مردوں اورمومن عورتوں کو آزمائش میں ڈالا،بعد میں اس سے توبہ بھی نہ کی تواُن کے لیے جہنم کاعذاب ہے اوراُن کے لیے جلنے کاعذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی ، ان کیلئے لازماً جہنم کی سزا اور جلنے کا عذاب ہے ۔

By Hussain Najfi

جن لوگوں نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں پر ظلم و ستم کیا اور پھر توبہ بھی نہ کی تو ان کیلئے جہنم کا عذاب ہے اور آگ سے جلنے کی سزا ہے ۔

By Moudoodi

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے ، یقینا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے6 ۔

By Mufti Naeem

بے شک جن لوگوں نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ( ظلم و ستم سے ) آزمائش میں ڈالا پھر توبہ ( بھی ) نہیں کی پس ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کا عذاب ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یقین ‌ركھو ‌جن ‌لوگوں ‌نے ‌مومن ‌مردوں ‌اور ‌مومن ‌عورتوں ‌كو ‌ظلم ‌كا ‌نشانہ ‌بنایا ‌ہے ، ‌پھر ‌توبہ ‌نہیں ‌كی ‌ہے ، ‌ان ‌كے ‌لیے ‌جہنم ‌كا ‌عذاب ‌ہے ، ‌اور ‌ان ‌كو ‌آگ ‌میں ‌جلنے ‌كی ‌سزا ‌دی ‌جائے ‌گی ‌

By Noor ul Amin

پھرجن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم وستم ڈھایا پھرتوبہ ( بھی ) نہ کی ، ان کے لئے جہنم کاعذاب ہے اور ان کے لئے ایساعذاب ہےجو جلاکررکھ دے گا

By Kanzul Eman

( ۱۰ ) بیشک جنھوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے ( ف۱۱ ) اور ان کے لئے آگ کا عذاب ( ف۱۲ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے ( بالخصوص ) آگ میں جلنے کا عذاب ہے