Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग पहल करने वाले और मुक़द्दम हैं मुहाजिरीन और अंसार में से और जिन्होंने ख़ूबी के साथ उनकी पैरवी की अल्लाह उनसे राज़ी हुआ और वे उससे राज़ी हुए और अल्लाह ने उनके लिए ऐसे बाग़ात तैयार कर रखे हैं जिनके नीचे नहरें बहती होंगी, वे उनमें हमेशा रहेंगे, यही बड़ी कामयाबी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمہاجرین اورانصارمیں سب سے پہلے سبقت کرنے والے اورجن لوگوں نے حسن و خوبی سے ان کی اتباع کی ہے،اﷲ تعالیٰ ان سے راضی ہو گیااوروہ اس سے راضی ہوگئے ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے ان کے لیے باغات تیارکیے ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں،وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور مہاجرین وانصار میں سے جو سب سے پہلے سبقت کرنے والے ہیں اور پھر جن لوگوں نے خوبی کے ساتھ ان کی پیروی کی ہے ، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے اور اس نے ان کیلئے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں ، جن میں نہریں بہتی ہوں گی ۔ ان میں یہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور بڑی کامیابی یہی ہے ۔

By Hussain Najfi

اور مہاجرین اور انصار میں سے جو ایمان لانے میں سبقت کرنے والے ہیں اور جن لوگوں نے حسنِ عمل میں ان کی پیروی کی اللہ ان سے راضی ہے ۔ اور وہ اللہ سے راضی ہیں ۔ اور اس نے ان کے لیے ایسے بہشت مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

By Moudoodi

وہ مہاجر و انصار جنہوں نے سب سے پہلے دعوت ایمان پر لبیک کہنے میں سبقت کی ، نیز وہ جو بعد میں راستبازی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے ، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ، اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیّا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ، یہی عظیم الشان کامیابی ہے ۔

By Mufti Naeem

اور مہاجرین وانصار میں سے جو لوگ ( ایمان واسلام قبول کرنے میں ) پہلے اور آگے بڑھنے والے ہیں اور جنہوں نے خلوص دل کے ساتھ ان کی پیروی کی اﷲ ( تعالیٰ ) ان سے راضی ہوئے اور وہ اﷲ ( تعالیٰ ) سے راضی ہوئے اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کیلئے ایسے باغات تیار فرمائے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور مہاجرین اور انصار میں سے جو لوگ پہلے ایمان لائے ، اور جنہوں نے نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کی ، اللہ ان سب سے راضی ہوگیا ہے ، اور وہ اس سے راضی ہیں ، اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ یہی بڑی زبردست کامیابی ہے ۔

By Noor ul Amin

وہ مہاجر اور انصارجنہوں نے سب سے پہلے ایمان لانے میں سبقت کی اور وہ لوگ جنہوں نے احسن طریق پر ان کی پیروی کی ، اللہ ان سب سے راضی ہو اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ا للہ نے ان کے لئے ایسے باغات تیارکررکھے ہیں جن میں نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے یہی بہت بڑی کامیابی ہے

By Kanzul Eman

اور سب میں اگلے پہلے مہاجر ( ف۲۲٦ ) اور انصار ( ف۲۲۷ ) اور جو بھلائی کے ساتھ ان کے پیرو ہوئے ( ف۲۲۸ ) اللہ ان سے راضی ( ف۲۲۹ ) اور وہ اللہ سے راضی اور ان کے لیے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور مہاجرین اور ان کے مددگار ( انصار ) میں سے سبقت لے جانے والے ، سب سے پہلے ایمان لانے والے اور درجۂ احسان کے ساتھ اُن کی پیروی کرنے والے ، اللہ ان ( سب ) سے راضی ہوگیا اور وہ ( سب ) اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کے لئے جنتیں تیار فرما رکھی ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ، یہی زبردست کامیابی ہے