Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और देहातियों में से कुछ वे भी हैं जो अल्लाह पर और आख़िरत के दिन पर ईमान रखते हैं और जो कुछ ख़र्च करते हैं उसको अल्लाह के यहाँ क़ुर्ब का और रसूल की दुआएं लेने का ज़रिया बनाते हैं, हाँ बेशक वह उनके लिए क़ुर्ब का ज़रिया है। अल्लाह उनको अपनी रहमत में दाख़िल करेगा, यक़ीनन अल्लाह बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوردیہاتیوں میں سے کچھ وہ ہیں جواﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتے ہیں اور جوبھی وہ خرچ کرتے ہیں اُسے اﷲ تعالیٰ کے نزدیک قربتوں اور رسول کی دُعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔سن لو!یقیناوہ ان کے لیے قرب کاذریعہ ہے عنقریب اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔یقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان دیہاتیوں میں وہ بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں ، اس کو اور رسول کی دعاؤں کو حصولِ قربِ الہٰی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ سو بیشک یہ ان کیلئے واسطۂ قربت ہی ہے ۔ اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اور انہی بدوؤں میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتے ہیں ۔ اسے اللہ کے تقرب اور رسول کی دعاؤں کا وسیلہ سمجھتے ہیں ۔ بے شک وہ ( خرچ کرنا ) ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے ۔ اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ۔ بے شک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

اور انہی بدویوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کے ہاں تقرّب کا اور رسول کی طرف سے رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ ہاں ! وہ ضرور ان کے لیے تقرب کا ذریعہ ہے اور اللہ ضرور ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ، یقیناً اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔ ؏ ١۲

By Mufti Naeem

اور دیہاتیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور جو کچھ ( اﷲتعالیٰ کی راہ میں ) خرچ کرتے ہیں اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کے قرب اور رسول ( ﷺ ) سے دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ سو یقینایہ ان کیلئے قرب ہی کا ذریعہ ہے اﷲ ( تعالیٰ ) عنقریب انہیں اپنی رحمت سے داخل فرمائیں گے ۔ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) بخشنے والے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور انہی دیہاتیوں میں وہ بھی جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، اور جو کچھ ( اللہ کے نام پر ) خرچ کرتے ہیں اس کو اللہ کے پاس قرب کے درجے حاصل کرنے اور رسول کی دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ ہاں یہ ان کے لیے یقینا تقرب کا ذریعہ ہے ۔ اللہ ان کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا ۔ بیشک اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

اور بعض دیہاتی ایسے بھی ہیںجو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں اورجو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ سے قربت اور رسول کی نیک دعائوں کا ذریعہ سمجھتے ہیں ہاں یقینایہ ان کے لئے قربت الہٰی کاذریعہ ہے جلد ہی اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گااللہ یقینامعاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور کچھ گاؤں والے وہ ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں ( ف۲۲٤ ) اور جو خرچ کریں اسے اللہ کی نزدیکیوں اور رسول سے دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھیں ( ف۲۲۵ ) ہاں ہاں وہ ان کے لیے باعث قرب ہے اللہ جلد انہیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور بادیہ نشینوں میں ( ہی ) وہ شخص ( بھی ) ہے جو اﷲ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے اور جو کچھ ( راہِ خدا میں ) خرچ کرتاہے اسے اﷲ کے حضور تقرب اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی ( رحمت بھری ) دعائیں لینے کا ذریعہ سمجھتا ہے ، سن لو! بیشک وہ ان کے لئے باعثِ قربِ الٰہی ہے ، جلد ہی اﷲ انہیں اپنی رحمت میں داخل فرما دے گا ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے