Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दीजिए कि अमल करो, अल्लाह और उसके रसूल और अहले-ईमान तुम्हारे अमल को देखेंगे, और तुम जल्द उसके पास लौटाए जाओगे जो तमाम खुले और छुपे को जानता है पस वह तुमको बता देगा जो कुछ तुम कर रहे थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ کہہ دیں تم عمل کروپھرعنقریب اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول اور تمام اہلِ ایمان تمہاراعمل دیکھیں گے اورتم جلدہی اس کی طرف لوٹائے جاؤگے جو ہر پوشیدہ اور ظاہرکوجاننے والا ہے، چنانچہ وہ تمہیں بتادے گاجوتم عمل کیا کرتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے کہہ دو: عمل کرو! اب اللہ اور اس کا رسول اور اہلِ ایمان تمہارے عمل کو دیکھیں گے اور عنقریب غائب وحاضر کے جاننے والے کے حضور پیش کیے جاؤ گے ۔ وہ تمہارے سارے کیے دھرے سے تم کو آگاہ کرے گا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم عمل کیے جاؤ اللہ ، اس کا رسول اور مؤمنین تمہارے عمل کو دیکھیں گے ( کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ) اور پھر غائب اور حاضر کے جاننے والے ( خدا ) کی طرف لوٹائے جاؤگے بس وہ تمہیں بتلائے گا تم کیا عمل کرتے ہو ۔

By Moudoodi

اور اے نبی ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم عمل کرو ، اللہ اور اس کا رسول اور مومنین سب دیکھیں گے کہ تمہارا طرزِ عمل اب کیا رہتا ہے ۔ 99 پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کو جانتا ہے اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو ۔ 100

By Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ عمل کرتے رہو جلد ہی اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اورایمان والے تمہارے اعمال کو دیکھ لیں گے اور عنقریب تم چھپی ہوئی اور ظاہری چیزوں کے جاننے والے کی طرف لوٹائے جائو گے پھروہ تمہیں جو کچھ تم کیا کرتے تھے بتلادیںگے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( ان سے ) کہو کہ : تم عمل کرتے رہو ۔ اب اللہ بھی تمہارا طرز عمل دیکھے گا ، اور اس کا رسول بھی اور مومن لوگ بھی ۔ پھر تمہیں لوٹا کر اس ذات کے سامنے پیش کیا جائے گا ، جس کو چھپی اور کھلی تمام باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔ ( ٨٠ )

By Noor ul Amin

آپ کہیے کہ تم لوگ نیک عمل کرو ، اسلئے کہ اللہ آئندہ تمہارے عمل کو دیکھے گااوراس کے رسول اور مومنین بھی ، اور تم لوگ ا س ذات کی طرف لوٹائے جائوگےجو غائب اور حاضرکاجاننے والا ہے توپھروہ تمہیں بتلا دے گا جو کچھ تم کرتے رہے

By Kanzul Eman

اور تم فرماؤ کام کرو اب تمہارے کام دیکھے گا اللہ اور اس کے رسول اور مسلمان ، اور جلد اس کی طرف پلٹوگے جو چھپا اور کھلا سب جانتا ہے تو وہ تمہارے کام تمہیں جتاوے گا ،

By Tahir ul Qadri

اور فرما دیجئے: تم عمل کرو ، سو عنقریب تمہارے عمل کو اﷲ ( بھی ) دیکھ لے گا اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ) اور اہلِ ایمان ( بھی ) ، اور تم عنقریب ہر پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے ، سو وہ تمہیں ان اعمال سے خبردار فرما دے گا جو تم کرتے رہتے تھے