Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कुछ दूसरे लोग हैं जिनका मामला अभी अल्लाह का हुक्म आने तक ठहरा हुआ है, या वे उनको सज़ा देगा या उनकी तौबा क़बूल करेगा, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورکچھ دوسرے لوگ جواللہ تعالیٰ کے حکم کے لئے انتظارمیں رکھے گئے ہیں، یاوہ اُنہیں عذاب دے گا وہ ان کی توبہ قبول کرے گااوراﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کچھ دوسرے بھی ہیں جن کا معاملہ اللہ کے فیصلہ تک ملتوی کیا جاتا ہے – یا تو ان کو سزا دے گا یا ان کی توبہ قبول فرمائے گا اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور کچھ اور لوگ ایسے بھی ہیں جن کا معاملہ خدا کے حکم پر موقوف ہے وہ انہیں سزا دے یا ان کی توبہ کرے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کا معاملہ ابھی خدا کے حکم پر ٹھہرا ہوا ہے ، چاہے انہیں سزا دے اور چاہے ان پر از سرِ نو مہربان ہو جائے ۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے ۔ 101

By Mufti Naeem

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا معاملہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا حکم آنے تک ملتوی کر دیا گیا ہے یا تو وہ انہیں سزا دیںگے اور یا تو وہ ان کی توبہ قبول فرما لیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) جاننے والے حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور کچھ اور لوگ ہیں جن کا فیصلہ اللہ کا حکم آنے تک ملتوی کردیا گیا ہے ، یا اللہ ان کو سزا دے گا ، یا معاف کردے گا ، ( ٨١ ) اور اللہ کامل علم والا بھی ہے ، کامل حکمت والا بھی ۔

By Noor ul Amin

نیزکچھ ا ورلوگ ہیں جن کامعاملہ اللہ کے حکم تک ٹھہر ا ہوا ہے وہ انہیں سزادے یاان کی توبہ قبول کرے ، اوراللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور کچھ ( ف۲٤۰ ) موقوف رکھے گئے اللہ کے حکم پر ، یا ان پر عذاب کرے یا ان کی توبہ قبول کرے ( ف۲٤۱ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور کچھ دوسرے ( بھی ) ہیں جو اللہ کے ( آئندہ ) حکم کے لئے مؤخر رکھے گئے ہیں وہ یا تو انہیں عذاب دے گا یا ان کی توبہ قبول فرمالے گا ، اور اﷲ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے