पस अगर वे तौबा करें और नमाज़ क़ायम करें और ज़कात अदा करें तो वे तुम्हारे दीनी भाई हैं, और हम खोल कर बयान करते हैं आयात को जानने वालों के लिए।
چنانچہ اگروہ توبہ کریں اورنمازقائم کریں اورزکوٰۃاداکریں تووہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم ان لوگوں کے لیے آیات کو کھول کربیان کرتے ہیں جوجانتے ہیں۔
پس اگر وہ توبہ کریں ، نماز کا اہتمام کریں اور زکوٰۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم آیات کی تفصیل کیے دے رہے ہیں ان لوگوں کیلئے جو جاننا چاہیں ۔
۔ ( بہرحال اب بھی ) اگر یہ لوگ توبہ کر لیں ۔ اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں ہم اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں ۔
پس اگر یہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو تمہارے دینی بھائی ہیں اور جاننے والوں کے لیے ہم اپنے احکام واضح کیے دیتے ہیں ۔ 14
پس اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم جاننے والوں کیلئے تفصیل سے احکام بیان کرتے ہیں ۔
لہذا اگر یہ توبہ کرلیں ، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو یہ تمہارے دینی بھائی بن جائیں گے ۔ ( ١٠ ) اور ہم احکام کی یہ تفصیل ان لوگوں کے لیے بیان کر رہے ہیں جو جاننا چاہیں ۔
ہاں اگریہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوۃاداکرنے لگیں تووہ تمہارے دینی بھائی ہیں اور ہم اپنے احکام ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیںجو علم رکھتے ہیں
پھر اگر وہ ( ف۲۵ ) توبہ کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں تو وہ تمہارے دینی بھائی ہیں ( ف۲٦ ) اور ہم آیتیں مفصل بیان کرتے ہیں جاننے والوں کے لیے ( ف۲۷ )
پھر ( بھی ) اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ( وہ ) دین میں تمہارے بھائی ہیں ، اور ہم ( اپنی ) آیتیں ان لوگوں کے لئے تفصیل سے بیان کرتے ہیں جو علم و دانش رکھتے ہیں