वे तौबा करने वाले हैं, इबादत करने वाले हैं, हम्द करने वाले हैं, अल्लाह की राह में फिरने वाले हैं, रुकूअ करने वाले हैं, सज्दा करने वाले हैं, भलाई का हुक्म करने वाले हैं, बुराई से रोकने वाले हैं, अल्लाह की हदों का ख़्याल रखने वाले हैं, और मोमिनों को ख़ुश-ख़बरी दे दीजिए।
وہ توبہ کرنے والے ،عبادت کرنے والے ،اﷲ تعالیٰ کی حمدکرنے والے ، روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ،سجدہ کرنے والے ، بھلائی کاحکم دینے والے ،بُرائی سے روکنے والے اور اﷲ تعالیٰ کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں اورمومنوں کوخوش خبری دے دیں۔
توبہ کرتے رہنے والے ، عبادت گذار ، شکر گذار ، ریاض کرنے والے ، رکوع سجدہ کرتے رہنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے اور برائی سے روکنے والے اور اللہ کی حدود کی نگہداشت رکھنے والے ( اصلی مؤمن ) ہیں اور مؤمنوں کو خوشخبری سنادو ۔
۔ ( ان لوگوں کے اوصاف یہ ہیں کہ ) یہ توبہ کرنے والے ( اللہ کی عبادت کرنے والے ( اس کی ) حمد و ثنا کرنے والے ( اس کی راہ میں ) سیر و سیاحت کرنے والے ( یا روزہ رکھنے والے ) رکوع و سجود کرنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے ، برائی سے روکنے والے اور اللہ کی مقررہ حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں اور ( اے رسول ) مؤمنوں کو خوشخبری دے دو ( اور یہی وہ مؤمن ہیں ) ۔
اللہ کی طرف بار بار پلٹنے والے 108 ، اس کی بندگی بجا لانے والے ، اس کی تعریف کے گن گانے والے ، اس کی خاطر زمین میں گردش کرنے والے 109 ، اس کے آگے رکوع اور سجدے کرنے والے ، نیکی کا حکم دینے والے ، بدی سے روکنے والے ، اور اللہ کے حدود کی حفاظت کرنے والے 110 ﴿ اس شان کے ہوتے ہیں وہ مومن جو اللہ سے خرید و فروخت کا یہ معاملہ طے کرتے ہیں﴾ اور اے نبی ان مومنوں کو خوشخبری دے دو ۔
۔ ( یہ مجاہدین ) توبہ کرنے والے ، عبادت کرنے والے ، حمد بیان کرنے والے ، روزہ رکھنے والے ، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے ، نیک باتوں کاھکم دینے والے اور بری باتوں سے رکونے والے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں اور آپ ( ﷺ ) مؤمنین کو خوشخبری سنا دیجیے ۔
۔ ( جنہوں نے یہ کامیاب سودا کیا ہے وہ کون ہیں؟ ) توبہ کرنے والے ! اللہ کی بندگی کرنے والے ! اس کی حمد کرنے والے ! روزے رکھنے والے ! ( ٨٦ ) رکوع میں جھکنے والے ! سجدے گذرنے والے ! نیکی کی تلقین کرنے والے ، اور برائی سے روکنے والے ، اور اللہ کی قائم کی ہوئی حدوں کی حفاظت کرنے والے ، ( ٨٧ ) ( اے پیغمبر ) ایسے مومنوں کو خوشخبری دے دو ۔
( وہ مومن ) توبہ کرنے والے ، عبادت گزار ، حمد کرنے والے ، روزہ دار ، رکوع کرنے والے ، سجدہ کرنے والے ، نیک کام کاحکم دینے والے ، برے کام سے روکنے والے اور اللہ کی حدودکی حفاظت کرنے والے ہیں ( جویہ سوداکرتے ہیں ) اور ایسے مومنوں کو خوشخبری دیجئے
توبہ والے ( ف۲۵۹ ) عبادت والے ( ف۲٦۰ ) سراہنے والے ( ف۲٦۱ ) روزے والے رکوع والے سجدہ والے ( ف۲٦۲ ) بھلائی کے بتانے والے اور برائی سے روکنے والے اور اللہ کی حدیں نگاہ رکھنے والے ( ف۲٦۳ ) اور خوشی سناؤ مسلمانوں ( ف۲٦٤ )
۔ ( یہ مومنین جنہوں نے اللہ سے اُخروی سودا کر لیا ہے ) توبہ کرنے والے ، عبادت گذار ، ( اللہ کی ) حمد و ثنا کرنے والے ، دنیوی لذتوں سے کنارہ کش روزہ دار ، ( خشوع و خضوع سے ) رکوع کرنے والے ، ( قربِ الٰہی کی خاطر ) سجود کرنے والے ، نیکی کاحکم کرنے والے اور برائی سے روکنے والے اور اللہ کی ( مقرر کردہ ) حدود کی حفاظت کرنے والے ہیں ، اور ان اہلِ ایمان کو خوشخبری سنا دیجئے