उसके बाद अल्लाह ने अपने रसूल और मोमिनीन पर अपनी सकीनत उतारी और ऐसे लश्कर उतारे जिनको तुमने नहीं देखा और अल्लाह ने काफ़िरों को सज़ा दी, और यही काफ़िरों का बदला है।
پھر اﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پراپنی سکینت نازل فرمائی اورایسے لشکر اُتارے جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور اس نے ان لوگوں کو سزادی جنہوں نے کفرکیا اورکافروں کایہی بدلہ ہے۔
بالآخر اللہ نے اپنے رسول اور مؤمنین پر اپنی سکینت نازل فرمائی اور ایسی فوجیں اتاریں ، جنہیں تم نے نہیں دیکھا اور کافروں کو سزا دی اور یہی کافروں کا بدلہ ہے ۔
پھر اللہ نے اپنی طرف سے اپنے رسول اور اہلِ ایمان پر سکون و اطمینان نازل کیا اور ایسے لشکر نازل کئے جو تمہیں نظر نہیں آئے ۔ اور اللہ نے کافروں کو سزا دی اور یہی کافروں کا بدلہ ہے ۔
پھر اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنین پر نازل فرمائی اور وہ لشکر اتارے جو تم کو نظر نہ آتے تھے اور منکرین حق کو سزا دی کہ یہی بدلہ ہے ان لوگوں کے لیے جو حق کا انکار کریں ۔
پھر اﷲ ( تعالیٰ ) نے اپنے رسول پر اور مؤمنین پر اپنا ( خاص ) سکون نازل فرمایا اور ایسے لشکر اتارے جنہیں تم دیکھ نہ سکے اور کافروں کو عذاب دیا اور کافروں کی یہی سزا ہے ۔
پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر اپنی طرف سے تسکین نازل کی ( ٢٠ ) اور ایسے لشکر اتارے جو تمہیں نظر نہیں آئے ، اور جن لوگوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، اللہ نے ان کو سزا دی ، اور ایسے کافروں کا یہی بدلہ ہے ۔
پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مومنوں پر تسکین نازل فرمائی اور ایسے لشکراتارےجو تمہیں نظر نہیں آتے تھے اور کافروں کو سزا دی اور کافروں کایہی بدلہ ہے
پھر اللہ نے اپنی تسکین اتاری اپنے رسول پر ( ف۵۲ ) اور مسلمانوں پر ( ف۵۳ ) اور وہ لشکر اتارے جو تم نے نہ دیکھے ( ف۵٤ ) اور کافروں کو عذاب دیا ( ف۵۵ ) اور منکروں کی یہی سزا ہے ،
پھر اللہ نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر اور ایمان والوں پر اپنی تسکین ( رحمت ) نازل فرمائی اور اس نے ( ملائکہ کے ایسے ) لشکر اتارے جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے ان لوگوں کو عذاب دیا جو کفر کر رہے تھے ، اور یہی کافروں کی سزا ہے