Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अगर तुम न निकलोगे तो अल्लाह तुमको दर्दनाक सज़ा देगा और तुम्हारी जगह दूसरी क़ौम ले अएगा और तुम अल्लाह का कुछ भी न बिगाड़ सकोगे, और अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اگر تم نہ نکلوگے تووہ تمہیں دردناک عذاب دے گااورتمہارے علاوہ دوسرے لوگوں کوبدل کرلے آئے گااور تم اس کا کچھ بھی نقصان نہ کروگے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اگر تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک عذاب دے گا اور تمہاری جگہ دوسری قوم لائے گا اور تم اس کو کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکو گے اور اللہ ہر بات پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اگر تم نہیں نکلوگے تو اللہ تمہیں دردناک عذاب کے ساتھ سزا دے گا اور تمہاری جگہ کسی دوسرے گروہ کو لاکھڑا کرے گا ۔ اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکوگے ۔ اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Moudoodi

تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک سزا دے گا ، 40 اور تمہاری جگہ کسی اور گروہ کو اٹھائے گا ، 41 اور تم خدا کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے ، وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

By Mufti Naeem

اگر تم کوچ نہیں کرو گے تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا ، اور تمہاری جگہ کوئی اور قوم لے آئے گا ، اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے ۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اگر تم کوچ نہیں کرو گے تو اللہ تمہیں دردناک سزا دے گا ، اور تمہاری جگہ کوئی اور قوم لے آئے گا ، اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے ۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

By Noor ul Amin

اگرتم نہ نکلوگے تواللہ تمہیں دردناک سزادے گا اور تمہارے علاوہ دوسرے لوگ لے آئیگا اور تم اس کاکچھ بگاڑ نہ سکو گے اور اللہ ہر چیز پر قادرہے

By Kanzul Eman

اگر نہ کوچ کرو گے ( ف۹۰ ) انہیں سخت سزا دے گا اور تمہاری جگہ اور تمہاری جگہ اور لوگ لے آئے گا ( ف۹۱ ) اور تم اس کا کچھ نہ بگاڑ سکوگے ، اور اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اگر تم ( جہاد کے لئے ) نہ نکلو گے تو وہ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا فرمائے گا اور تمہاری جگہ ( کسی ) اور قوم کو لے آئے گا اور تم اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکو گے ، اور اللہ ہر چیز پر بڑی قدرت رکھتا ہے