जो लोग अल्लाह और आख़िरत के दिन पर ईमान रखते हैं वे अपने माल और जान से जिहाद न करने के लिए आपसे इजाज़त नहीं माँगते, और अल्लाह परहेज़गारों को ख़ूब जानता है।
جولوگ اﷲ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے اجازت نہیں مانگتے اس سے کہ وہ اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہادکریں اور اﷲ تعالیٰ متقیوں کوخوب جاننے والاہے۔
جو اللہ اور روزِ آخرت پر سچا ایمان رکھتے ہیں ، وہ کبھی مال وجان سے جہاد نہ کرنے کی تم سے رخصت مانگنے نہیں آئیں گے اور اللہ اپنے متقی بندوں سے خوب باخبر ہے ۔
جو لوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ کبھی آپ سے اجازت طلب نہیں کریں گے کہ وہ اپنے مال و جان سے ( اللہ کی راہ میں ) جہاد کریں ۔ اور اللہ پرہیز گاروں کو خوب جانتا ہے ۔
جو لوگ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو کبھی تم سے یہ درخواست نہ کریں گے کہ انہیں اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کرنے سے معاف رکھا جائے ۔ اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے ۔
جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ اپنے مالوں اور جانوں کے ذریعے جہاد کے بارے میں آپ ( ﷺ ) سے رخصت کی درخواست نہیں چاہیں گے اور اﷲ ( تعالیٰ ) خوب جانتے ہیں پرہیزگاروں کو ۔
جو لوگ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ، وہ اپنے مال و جان سے جہاد نہ کرنے کے لیے تم سے اجازت نہیں مانگتے ، اور اللہ متقی لوگوں کو خوب جانتا ہے ۔
جولوگ اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے ایسی رخصت نہیں مانگتے کہ انہیں اپنے مال ودولت اور جانوں سے جہاد کرنے سے معاف کیا جائے اور اللہ متقین کو خوب جانتا ہے
اور وہ جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں تم سے چھٹی نہ مانگیں گے اس سے کہ اپنے مال اور جان سے جہاد کریں ، اور اللہ خوب جا نتا ہے پرہیزگاروں کو ،
وہ لوگ جو اللہ پر اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں آپ سے ( اس بات کی ) رخصت طلب نہیں کریں گے کہ وہ اپنے مال و جان سے جہاد ( نہ ) کریں ، اور اللہ پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے