Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये पहले भी फ़ित्ने की कोशिश कर चुके हैं और वे आपके लिए कामों का उलट-फेर करते रहे हैं यहाँ तक कि हक़ आ गया और अल्लाह का हुक्म ज़ाहिर हो गया और वे नाख़ुश ही रहे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلاشبہ یقیناًاس سے پہلے بھی انہوں نے فتنے میں ڈالناچاہااورآپ کے لیے کئی معاملات کواُلٹ پلٹ کیایہاں تک کہ حق آگیااوراﷲ تعالیٰ کاحکم غالب ہوگیا حالانکہ وہ ناپسندکرنے والے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ پہلے بھی فتنہ انگیزی کی کوشش کرچکے ہیں اور انہوں نے واقعات کی صورت تمہارے سامنے بدلی ، یہاں تک کہ ان کے علی الرغم ، حق آگیا اور اللہ کا حکم ظاہر ہوا ۔

By Hussain Najfi

وہ لوگ اس سے پہلے بھی فتنہ پردازی میں کوشاں رہے ہیں اور آپ کے معاملات کو درہم برہم اور الٹ پلٹ کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ حق ( سامنے ) آگیا ( نمایاں ہوگیا ) اور اللہ کا حکم غالب ہوا ۔ جبکہ وہ ناپسند کرتے تھے ۔

By Moudoodi

اس سے پہلے بھی ان لوگوں نے فتنہ انگیزی کی کوششیں کی ہیں اور تمہیں ناکام کرنے کے لیے یہ ہر طرح کی تدبیروں کا الٹ پھیر کر چکے ہیں یہاں تک کہ ان کی مرضی کے خلاف حق آگیا اور اللہ کا کام ہو کر رہا ۔

By Mufti Naeem

وہ پہلے بھی فتنہ پیدا کرنے کی کوششیں کرچکے ہیں اور آپ کیلئے تجویزیں ادلتے بدلتے ہیں یہاں تک حق آپہنچا اور اﷲ ( تعالیٰ ) کا حکم غالب ہو کر رہا اور وہ ناپسند کرتے رہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان لوگوں نے اس سے پہلے بھی فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ، اور یہ تمہیں نقصان پہنچانے کے لیے معاملات کی الٹ پھیر کرتے رہے ہیں ، یہاں تک کہ حق آیا ، اللہ کا حکم غالب ہوا ، اور یہ کڑھتے رہ گئے ۔ ( ٤١ )

By Noor ul Amin

یہ لوگ اس سے پہلے بھی فتنہ کی تلاش کرتے رہے ہیں اور آپ کے امورکودرہم برہم کرنے کے لئے الٹ پلٹ کرتے رہتے ہیں حتی کہ اللہ کا سچا وعدہ ( اسلام کے غلبہ کا ) آگیااوراللہ کاحکم غالب ہواجبکہ یہ ناک بھویں چڑھا رہے تھے

By Kanzul Eman

بیشک انہوں نے پہلے ہی فتنہ چاہا تھا ( ف۱۱۳ ) اور اے محبوب! تمہارے لیے تدبیریں الٹی پلٹیں ( ف۱۱٤ ) یہاں تک کہ حق آیا ( ف۱۱۵ ) اور اللہ کا حکم ظاہر ہوا ( ف۱۱٦ ) اور انہیں ناگوار تھا ،

By Tahir ul Qadri

درحقیقت وہ پہلے بھی فتنہ پردازی میں کوشاں رہے ہیں اور آپ کے کام الٹ پلٹ کرنے کی تدبیریں کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ حق آپہنچا اور اللہ کا حکم غالب ہو گیا اور وہ ( اسے ) ناپسند ہی کرتے رہے