Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनमें वे भी हैं जो कहते हैं कि मुझे रुख़्सत दे दीजिए और मुझको फ़ित्ने में न डालिए, सुन लो! वे तो फ़ित्ने में पड़ चुके, और बेशक जहन्नम मुनकिरों को घेरे हुए है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران میں وہ بھی ہے جو کہتا ہے کہ آپ مجھے اجازت دے دیں اور مجھے آپ فتنے میں نہ ڈالیں سن لو! فتنے میں تووہ لوگ پڑے ہوئے ہیں اور یقیناجہنم کافروں کوگھیرنے والی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان میں وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ مجھے رخصت دے دیجیے اور فتنہ میں مبتلا نہ کیجیے ۔ سن لو! یہ فتنہ میں گر چکے اور بیشک جہنم کافروں کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ مجھے ( گھر میں بیٹھے رہنے کی ) اجازت دے دیں ۔ اور مجھے فتنہ میں نہ ڈالیں خبردار! وہ فتنہ میں تو خود پڑ ہی چکے ہیں اور بلاشبہ جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔

By Moudoodi

ان میں سے کوئی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دے دیجیے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے 48 ۔ ۔ ۔ ۔ سن رکھو! فتنے ہی میں تو یہ لوگ پڑے ہوئے ہیں 49 اور جہنم نے ان کافروں کو گھیر رکھا ہے ۔ 50

By Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض یہ کہتے ہیں کہ مجھے ( جہاد میں نہ جانے کی ) رخصت دیدیجیے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے ۔ اچھی طرح س لو فتنے میں تو وہ پڑ ہی چکے اور بلاشبہ جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور انہی میں وہ صاحب بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ : مجھے اجازت دے دیجیے ، اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے ، ( ٤٢ ) ارے فتنے ہی میں تو یہ خود پڑے ہوئے ہیں ۔ اور یقین رکھو کہ جہنم سارے کافروں کو گھیرے میں میں لینے والی ہے ۔

By Noor ul Amin

ان میں سے کوئی توکہتا ہے مجھے رخصت دیجئے اور فتنہ میں نہ ڈالیے ، سن رکھوکہ فتنہ میں یہ لوگ پہلے ہی پڑے ہوئے ہیں اور جہنم ایسے کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

By Kanzul Eman

اور ان میں کوئی تم سے یوں عرض کرتا ہے کہ مجھے رخصت دیجیے اور فتنہ میں نہ ڈالیے ( ف۱۱۷ ) سن لو وہ فتنہ ہی میں پڑے ( ف۱۱۸ ) اور بیشک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو ،

By Tahir ul Qadri

اور ان میں سے وہ شخص ( بھی ) ہے جو کہتا ہے کہ آپ مجھے اجازت دے دیجئے ( کہ میں جہاد پر جانے کی بجائے گھر ٹھہرا رہوں ) اور مجھے فتنہ میں نہ ڈالئے ، سن لو! کہ وہ فتنہ میں ( تو خود ہی ) گر پڑے ہیں ، اور بیشک جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے