अगर ये लोग तुम्हारे साथ निकलते तो तुम्हारे लिए ख़राबी ही बढ़ाने का सबब बनते और वे तुम्हारे दरमियान फ़ित्ना फैलाने के लिए दौड़-धूप करते, और तुम में उनकी सुनने वाले हैं, और अल्लाह ज़ालिमों से ख़ूब वाक़िफ़ है।
اگروہ لوگ تمہارے ساتھ نکلتے تو بھی تم میں خرابی کے سوا کسی شے کااضافہ نہ کرتے اوروہ تمہارے درمیان ضرور (گھوڑے) دوڑاتے تم میں فتنہ تلاش کرتے ہوئے ، اورتم میں ان کے لئے کان لگاکرسننے والے ہیں اوراﷲ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو خوب جاننے والاہے۔
اگر یہ لوگ تم میں مل کر نکلتے تو تمہارے لئے خرابی ہی بڑھانے کے باعث بنتے اور تمہارے درمیان ان کی ساری بھاگ دوڑ فتنہ انگریزی کیلئے ہوتی اور تم میں ان کے سننے والے ہیں اور اللہ ظالموں سے خوب باخبر ہے ۔
اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہاری خرابی میں اضافہ ہی کرتے اور فتنہ پردازی کے لئے دوڑ دھوپ کرتے اور تمہارے اندر ( ہنوز ) ایسے لوگ ( جاسوس ) موجود ہیں جو ان کی باتوں پر کان دھرنے والے ہیں ( جاسوسی کرتے ہیں ) ۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے اندر خرابی کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے ۔ وہ تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ، اور تمہارے گروہ کا حال یہ ہے کہ ابھی اس میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کی باتیں کان لگا کر سنتے ہیں ، اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور اگر انہوں نے ( جہاد میں ) نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کیلئے کچھ نہ کچھ سامان تیار کیا ہوتا لیکن اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے جانے ہی کو پسند نہیں فرمایا پس جما رہنے دیا انہیں اور کہہ دیا کہ بیٹھے رہ جانے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو ۔
اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہوتے تو سوائے فساد پھیلانے کے تمہارے درمیان کوئی اور اضافہ نہ کرتے ، اور تمہارے لیے فتنہ پیدا کرنے کی کوشش میں تمہاری صفوں کے درمیان دوڑے دوڑے پھرتے ۔ اور خود تمہارے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کے مطلب کی باتیں خوب سنتے ہیں ۔ ( ٤٠ ) اور اللہ ان ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے ۔
اگروہ نکلتے بھی تو تمہارے اندرخرابی ہی کا ا ضافہ کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ کے لئے اِدھر ُادھر دوڑتے پھر تے پھرتم میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیںجو ان کی باتیں دھیان سے سنتے ہیں اور اللہ ایسے ظالموں کو خوب جانتا ہے
اگر وہ تم میں نکلتے تو ان سے سوا نقصان کے تمہیں کچھ نہ بڑھتنا اور تم میں فتنہ ڈالنے کو تمہارے بیچ میں غرابیں دوڑاتے ( فساد ڈالتے ) ( ف۱۱۱ ) اور تم میں ان کے جاسوس موجود ہیں ( ف۱۱۲ ) اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو ،
اگر وہ تم میں ( شامل ہو کر ) نکل کھڑے ہوتے تو تمہارے لئے محض شر و فساد ہی بڑھاتے اور تمہارے درمیان ( بگاڑ پیدا کرنے کے لئے ) دوڑ دھوپ کرتے وہ تمہارے اندر فتنہ بپا کرنا چاہتے ہیں اور تم میں ( اب بھی ) ان کے ( بعض ) جاسوس موجود ہیں ، اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے