Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जब हुरमत वाले महीने गुज़र जाएं तो मुशरिकीन को क़त्ल करो जहाँ तुम उनको पाओ और उनको पकड़ो और उनको घेरो और बैठो हर जगह उनकी घात में, फिर अगर वे तौबा कर लें और नमाज़ क़ायम करें और ज़कात अदा करें तो उन्हें छोड़ दो, बेशक अल्लाह बख़शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ جب حرمت والے مہینے نکل جائیں توتم مشرکوں کوجہاں پاؤ قتل کرواور ان کوپکڑواوران کوگھیرواوران کے لیے ہر گھات کی جگہ بیٹھو، پھراگروہ توبہ کریں اورنمازقائم کریں اورزکوۃ اداکریں توان کا راستہ چھوڑ دو۔ یقینااﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

سو جب حرمت والے مہینے گذر جائیں تو ان مشرکین کو جہاں کہیں پاؤ قتل کرو ، ان کو پکڑو ، ان کو گھیرو اور ہر گھات کی جگہ ان کی تاک لگاؤ ۔ پس اگر یہ توبہ کرلیں ، نماز کا اہتمام کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں ، تب ان کی جان چھوڑ دو ۔ بیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

پس جب محترم مہینے گزر جائیں تو مشرکوں کو جہاں کہیں بھی پاؤ قتل کرو اور انہیں گرفتار کرو ۔ اور ان کا گھیراؤ کرو اور ہر گھات میں ان کی تاک میں بیٹھو ۔ پھر اگر وہ توبہ کر لیں نماز پڑھنے لگیں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو ۔ بے شک خدا بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

پس جب حرام مہینے گزر جائیں6 تو مشرکین کو قتل کرو جہاں پاؤ اور انہیں پکڑو اور گھیرو اور ہر گھات میں ان کی خبر لینے کے لیے بیٹھو ۔ پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں تو انہیں چھوڑ دو ۔ 7 اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

پس جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو تم مشرکین کو جہاں پائو قتل کرو اور انہیں پکڑو اور انہیں گھیرو اور ہر گھات کے موقعے پر ان کی تاک میں بیٹھو ۔ پس اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) بخشنے والے مہربان ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

چنانچہ جب حرمت والے مہینے گذر جائیں تو ان مشرکین کو ( جنہوں نے تمہارے ساتھ بدعہدی کی تھی ) جہاں بھی پاؤ قتل کر ڈالو ، اور انہیں پکڑو ، انہیں گھیرو ، اور انہیں پکڑنے کے لیے ہر گھات کی جگہ تاک لگا کر بیٹھو ۔ ( ٤ ) ہاں اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو ۔ یقینا اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

پھرجب یہ حرمت والے ( چار ) مہینے گزرجائیں تومشرکوں کو جہاں پائوقتل کرو ، انہیں پکڑو ، ان کامحاصرہ کرو اور ان کی تاک میں ہرگھات کی جگہ بیٹھوپھراگروہ توبہ کرلیں ، نمازقائم کریں اور زکوۃ اداکرنے لگیں توان کی راہ چھوڑدو ( کیونکہ ) اللہ درگزرکرنیوالا اور رحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

پھر جب حرمت والے مہینے نکل جائیں تو مشرکوں کو مارو ( ف۱۰ ) جہاں پاؤ ( ف۱۱ ) اور انہیں پکڑو اور قید کرو اور ہر جگہ ان کی تاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کریں ( ف۱۲ ) اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں تو ان کی راہ چھوڑ دو ( ف۱۳ ) بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

پھر جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو تم ( حسبِ اعلان ) مشرکوں کو قتل کر دو جہاں کہیں بھی تم ان کو پاؤ اور انہیں گرفتار کر لو اور انہیں قید کر دو اور انہیں ( پکڑنے اور گھیرنے کے لئے ) ہر گھات کی جگہ ان کی تاک میں بیٹھو ، پس اگر وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کرنے لگیں تو ان کا راستہ چھوڑ دو ۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے