Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर मुशरिकीन में से कोई शख़्स आपसे पनाह माँगे तो उसको पनाह दे दो; ताकि वह अल्लाह का कलाम सुने फिर उसको उसकी अमान की जगह पहुँचा दो, यह इसलिए कि वे लोग इल्म नहीं रखते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور مشرکوں میں سے کوئی ا گر تم سے پناہ مانگے تواسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اﷲ تعالیٰ کاکلام سنے، پھر اسے اس کی امن کی جگہ تک پہنچادو۔یہ اس وجہ سے ہے کہ یقیناوہ لوگ علم نہیں رکھتے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر ان مشرکین میں سے کوئی تم سے امان کا طالب ہو تو اس کو امان دے دو ، تاکہ وہ اللہ کا کلام سن لے ، پھر اس کو اس کے امان کی جگہ پہنچادو ۔ یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں ، جنہیں اللہ کی باتوں کا علم نہیں ۔

By Hussain Najfi

اور اے رسول ( ص ) اگر مشرکین میں سے کوئی آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دو تاکہ وہ اللہ کا کلام سنے اور پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ۔ یہ ( حکم ) اس لئے ہے کہ یہ لوگ ( دعوتِ حق کا ) علم نہیں رکھتے ۔

By Moudoodi

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے ﴿ تاکہ اللہ کا کلام سنے﴾ تو اسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے ۔ پھر اسے اس ( کی امن کی جگہ ) تک پہنچا دو ، یہ اس لیے کرنا چاہیے کہ یہ لوگ علم نہیں رکھتے ۔ 8 ؏ ١

By Mufti Naeem

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دیدیجئے یہاں تک کہ وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا کلام سن لے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پر پہنچا دیجئے یہ وہ لوگ ہیں جو ( پوری ) خبر نہیں رکھتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر مشرکین میں سے کوئی تم سے پناہ مانگے تو اسے اس وقت تک پناہ دو جب تک وہ اللہ کا کلام سن لے ۔ ( ٥ ) پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ۔ ( ٦ ) یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں علم نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

اور اگران مشرکوں سے کوئی آپ سے پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دیجئے حتیٰ کہ وہ ( اطمینان سے ) اللہ کاکلام سن لے پھراسے اس کی جائے امن تک پہنچا دویہ اسلئے ( کرنا چاہیے ) کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے

By Kanzul Eman

اور اے محبوب اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے ( ف۱٤ ) تو اسے پناہ دو کہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ( ف۱۵ ) یہ اس لیے کہ وہ نادان لوگ ہیں ( ف۱٦ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر مشرکوں میں سے کوئی بھی آپ سے پناہ کا خواست گار ہو تو اسے پناہ دے دیں تاآنکہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر آپ اسے اس کی جائے امن تک پہنچا دیں ، یہ اس لئے کہ وہ لوگ ( حق کا ) علم نہیں رکھتے