Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दें कि तुम हमारे लिए सिर्फ़ दो भालाईयों में से एक भलाई के मुंतज़िर हो, मगर हम तुम्हारे हक़ में इसके मुंतज़िर हैं कि अल्लाह तुम पर अज़ाब भेजे अपनी तरफ़ से या हमारे हाथों से, बस अब इंतिज़ार करो हम भी तुम्हारे साथ मुंतज़िर हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دیں تم ہمارے لیے دو بھلائیوں میں سے ایک کے سواکسی اورکا انتظارنہیں کرتے اورہم تمہارے لیے اس بات کاانتظارکرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پاس سے تمہیں کوئی عذاب پہنچائے یاہمارے ہاتھوں سے،سوتم انتظارکرو،یقیناًہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو کہ تم تو بہرحال ہمارے لئے دو بھلائیوں ہی میں سے کسی ایک کے متوقع ہو ۔ لیکن ہم تمہارے باب میں اس امر کے متوقع ہیں کہ اللہ یا تو تم پر اپنے پاس سے عذاب بھیجے گا یا ہمارے ہاتھوں ۔ تو تم بھی متوقع رہو ، ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں شامل ہیں ۔

By Hussain Najfi

اے پیغمبر ( ص ) کہہ دیجیے! کہ تم ہمارے بارے میں دو بھلائیوں ( فتح یا شہادت ) میں سے ایک کے سوا اور کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟ اور ہم تمہارے بارے میں اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تمہیں سزا دے ۔ خواہ اپنی طرف سے دے یا ہمارے ہاتھوں سے؟ سو تم انتظار کرو ۔ اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں ۔

By Moudoodi

ان سے کہو تم ہمارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی ہے ۔ 52 اور ہم تمہارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ خود تم کو سزا دیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے؟ اچھا تو اب تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں ۔

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کیا تم ہمارے بارے میں دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی کے منتظر رہتے ہو اور ہم تمہارے بارے میں انتظار میں رہتے ہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) اپنے پاس سے تمہیں عذاب پہنچائے یا ہمارے ہاتھوں سے پس تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : تم ہمارے لیے جس چیز کے منتظر ہو ، وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ( آخر کار ) دو بھلائیوں میں سے ایک نہ ایک بھلائی ہمیں ملے ۔ ( ٤٣ ) اور ہمیں تمہارے بارے میں انتظار اس کا ہے کہ اللہ تمہیں اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں سزا دے ۔ بس اب انتظار کرو ، ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں ۔

By Noor ul Amin

نیز ان سے کہیے کہ:تم ہمارے حق میں جسکا انتظارکرسکتے ہووہ یہی ہے کہ ہمیں دوبھلائیوں ( فتح یا شہادت ) میں سے ایک بھلائی مل جائے اور ہم تمہارے حق میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تمہیں اپنے ہاں سے خودسزادیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے لہٰذاتم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتے ہیں

By Kanzul Eman

تم فرماؤ تم ہم پر کس چیز کا انتظار کرتے ہو مگر دو خوبیوں میں سے ایک کا ( ف۱۲۲ ) اور ہم تم پر اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تم پر عذاب ڈالے اپنے پاس سے ( ف۱۲۳ ) یا ہمارے ہاتھوں ( ف۱۲٤ ) تو اب راہ دیکھو ہم بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھ رہے ہیں ( ف۱۲۵ )

By Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: کیا تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں ( یعنی فتح اور شہادت ) میں سے ایک ہی کا انتظار کر رہے ہو ( کہ ہم شہید ہوتے ہیں یا غازی بن کر لوٹتے ہیں ) ؟ اور ہم تمہارے حق میں ( تمہاری منافقت کے باعث ) اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ اپنی بارگاہ سے تمہیں ( خصوصی ) عذاب پہنچاتا ہے یا ہمارے ہاتھوں سے ۔ سو تم ( بھی ) انتظار کرو ہم ( بھی ) تمہارے ساتھ منتظر ہیں ( کہ کس کا انتظار نتیجہ خیز ہے )