कह दीजिए कि तुम ख़ुशी से ख़र्च करो या नाख़ुशी से तुमसे हरगिज़ क़बूल न किया जाएगा, बेशक तुम नाफ़रमान लोग हो।
آپ کہہ دیں کہ تم خوشی سے خرچ کرویاناخوشی سے،تم سے ہرگز وہ قبول نہ کیا جائے گا۔ بلاشبہ تم ہمیشہ سے نافرمان لوگ ہو
( ان سے ) کہہ دو: تم خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے ، تمہارا کوئی انفاق قبول نہیں ہوگا ، تم بدعہد لوگ ہو ۔
کہہ دیجیے! کہ تم خوشی سے ( اپنا مال ) خرچ کرو یا ناخوشی سے ۔ بہرحال وہ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ کیونکہ تم فاسق ( نافرمان ) لوگ ہو ( انما یتقبل اللّٰہ من المتقین یعنی اللہ تو صرف متقیوں کا عمل قبول کرتا ہے ) ۔
ان سے کہو تم اپنے مال خواہ راضی خوشی خرچ کرو یا بکراہت 53 ، بہرحال وہ قبول نہ کیے جائیں گے کیونکہ تم فاسق لوگ ہو ۔
آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے! تم خوشی سے خرچ کرو یا ناگواری سے تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا بلاشبہ تم تو نافرمان لوگ ہو
کہہ دو کہ : تم اپنا مال چاہے خوشی خوشی چندے میں دو ، یا بددلی سے ، وہ تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ( ٤٤ ) تم ایسے لوگ ہو جو مسلسل نافرمانی کرتے رہے ہو ۔
آپ کہیے کہ:تم خواہ خوشی سے خرچ کرو یا کراہت سے تم سے یہ صدقہ قبول نہیں کیا جائے گاکیونکہ تم فاسق لوگ ہو
تم فرماؤ کہ دل سے خرچ کرو یا ناگواری سے تم سے ہرگز قبول نہ ہوگا ( ف۱۲٦ ) بیشک تم بےحکم لوگ ہو ،
فرما دیجئے: تم خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے تم سے ہرگز وہ ( مال ) قبول نہیں کیا جائے گا ، بیشک تم نافرمان لوگ ہو