और वे अपने ख़र्च की क़बूलियत से सिर्फ़ इसलिए महरूम हुए कि उन्होंने अल्लाह और उसके रसूल का इनकार किया और ये लोग नमाज़ के लिए आते हैं तो सुस्ती के साथ आते हैं और ख़र्च करते हैं तो नागवारी के साथ।
اورکوئی ان کے مانع نہیں ہوااس سے کہ ان کے خرچ کیے ہوئے مال قبول کیے جائیں مگریہ کہ یقیناًانہوں نے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کے ساتھ کفرکیا،اوروہ نمازکونہیں آتے مگراس طرح کہ سست ہوتے ہیں اوروہ خرچ نہیں کرتے مگر اس حال میں کہ وہ ناپسندکرنے والے ہیں۔
یہ اپنے انفاق کی قبولیت سے صرف اس وجہ سے محروم ہوئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا کفر کیا اور نماز کیلئے جو آتے ہیں تو مارے باندھے آتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ ۔
اور ان کی خیرات کے قبول کئے جانے میں اس کے سوا اور کوئی امر مانع نہیں ہے کہ انہوں نے خدا و رسول کے ساتھ کفر کیا ہے ( ان کا انکار کیا ہے ) اور نماز کی طرف نہیں آتے مگر کاہلی اور سستی سے اور خیرات نہیں کرتے مگر بادلِ ناخواستہ ۔
ان کے دیے ہوئے مال قبول نہ ہونے کی کوئی وجہ اس کے سوا نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے ، نماز کے لیے آتے ہیں تو کَسمَساتے ہوئے آتے ہیں اور راہِ خدا میں خرچ کرتے ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں ۔
اور ان کی خیر خیرات قبول نہ کیے جانے کی یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے ساتھ کفر اختیار کیا اور نماز ادا کرنے نہایت سستی کے ساتھ آتے ہیں اور انتہائی ناگواری کے ساتھ خرچ کرتے ہیں
اور ان کے چندے قبول کیے جانے میں رکاوٹ کی کوئی اور وجہ اس کے سوا نہیں ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا ہے ، اور یہ نماز میں آتے ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور ( کسی نیکی میں ) خرچ کرتے ہیں تو برا مانتے ہوئے خرچ کرتے ہیں ۔
ان سے ان کے صدقات قبول نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اوراگرنمازکوآتے ہیں توڈھیلے ڈھالے اور اگرکچھ خرچ کرتے ہیں تومجبوراً ہی خرچ کرتے ہیں
اور وہ جو خرچ کرتے ہیں اس کا قبول ہونا بند نہ ہوا مگر اسی لیے کہ وہ اللہ اور رسول سے منکر ہوئے اور نماز کو نہیں آتے مگر جی ہارے اور خرچ نہیں کرتے مگر ناگواری سے ( ف۱۲۷ )
اور ان سے ان کے نفقات ( یعنی صدقات ) کے قبول کئے جانے میں کوئی ( اور ) چیز انہیں مانع نہیں ہوئی سوائے اس کے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے منکر ہیں اور وہ نماز کی ادائیگی کے لئے نہیں آتے مگر کاہلی و بے رغبتی کے ساتھ اور وہ ( اللہ کی راہ میں ) خرچ ( بھی ) نہیں کرتے مگر اس حال میں کہ وہ ناخوش ہوتے ہیں