Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Views 0
Create Image Ask Question
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Tip: Tap to favorite, enable Selection Mode to multi-copy or multi-favorite.
Login to save favorites
By Moulana Palanpuri

पस आप उनके माल और औलाद को कुछ वक़अत न दीजिए, अल्लाह तो यह चाहता है कि इनके ज़रिए से उन्हें दुनिया की ज़िंदगी में अज़ाब दे और उनकी जानें इस हालत में निकलें कि वे काफ़िर हों।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

سوان کے ا موال اوران کی اولادیں آپ کو بھلی نہ لگیں درحقیقت اﷲ تعالیٰ ارادہ رکھتا ہے کہ ان کی وجہ سے انہیں دنیاکی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافرہی ہوں

By Amin Ahsan Islahi

تو تم ان کے مال واولاد کو کچھ وقعت نہ دو ۔ اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ یہ چیزیں ان کیلئے اس دنیا کی زندگی میں موجبِ عذاب بنیں اور ان کی جانیں حالتِ کفر میں نکلیں ۔

By Hussain Najfi

سو ان کے مال و اولاد تمہیں حیرت و تعجب میں نہ ڈالیں ۔ ( اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ ) ان کو یہ انہی چیزوں کے ذریعہ سے دنیاوی زندگی میں سزا دے ۔ اور ان کی جانیں ایسی حالت میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔

By Moudoodi

اِن کے مال و دولت اور ان کی کثرت اولاد کو دیکھ کر دھوکا نہ کھاؤ ، اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اِنہی چیزوں کے ذریعہ سے ان کو دنیا کی زندگی میں بھی مبتلائے عذاب کرے 54 اور یہ جان بھی دیں تو اِنکارِ حق ہی کی حالت میں دیں ۔ 55

By Mufti Naeem

پس ان کے مال اور نہ ہی ان کی اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) یہی چاہتے ہیں کہ ان چیزوں کے ذریعے دنیوی زندگی میں انہیں عذاب دیتے رہیں اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ( ہی ) ہوں

By Mufti Taqi Usmani

تمہیں ان کے مال اور اولاد ( کی کثرت ) سے تعجب نہیں ہونا چاہیے ۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے ان کو دنیوی زندگی میں عذاب دے ( ٤٥ ) اور ان کی جان بھی کفر ہی کی حالت میں نکلے ۔

By Noor ul Amin

ان لوگوں کے مال اور اولاد آپ کو دھوکہ میں نہ ڈالیں اللہ تویہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں کے ذریعے انہیں دنیاکی زندگی میں سزادے اور جب ان کی جان نکلے تواس وقت یہ کافر ہی ہوں

By Kanzul Eman

تو تمہیں ان کے مال اور ان کی اولاد کا تعجب نہ آئے ، اللہ ہی چاہتا ہے کہ دنیا کی زندگی میں ان چیزوں سے ان پر وبال ڈالے اور اگر کفر ہی پر ان کا دم نکل جائے ( ف۱۲۸ )

By Tahir ul Qadri

سو آپ کو نہ ( تو ) ان کے اموال تعجب میں ڈالیں اور نہ ہی ان کی اولاد ۔ بس اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہیں انہی ( چیزوں ) کی وجہ سے دنیوی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220