कह दीजिए कि हमें सिर्फ़ वही चीज़ पहुँचेगी जो अल्लाह ने हमारे लिए लिख दी है, वह हमारा कारसाज़ है और अहले-ईमान को अल्लाह ही पर भरोसा करना चाहिए।
آپ کہہ دیں کہ ہمیں ہرگز کچھ نہیں پہنچے گامگرجواﷲ تعالیٰ نے ہمارے لیے لکھ دیا ، وہی ہمارا مالک ہے اور لازم ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہی پر ایمان لانے والے توکل کریں
ان کو بتادو کہ ہمیں صرف وہی چیز پہنچے گی ، جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ رکھی ہے ۔ وہ ہمارا مولیٰ ہے اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کیلئے بھروسہ کرنا زیبا ہے ۔
۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) کہہ دیجیے! کہ ہمیں ہرگز کوئی ( بھلائی یا برائی ) نہیں پہنچتی مگر وہی جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دی ہے وہی ہمارا مولیٰ و سرپرست ہے ۔ اور اللہ ہی پر اہلِ ایمان کو توکل ( بھروسہ ) کرنا چاہیے ۔
ان سے کہو ہمیں ہرگز کوئی ﴿برائی یا بھلائی﴾ نہیں پہنچتی مگر وہ جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دی ہے ۔ اللہ ہی ہمارا مولیٰ ہے ، اور اہل ایمان کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ 51
آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے ہمیں کوئی تکلیف ہرگز نہیں پہنچے گی سوائے اس کے جو اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمارے لیے لکھ دی ہے وہی ہمارے مالک ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔
کہہ دو کہ : اللہ نے ہمارے مقدر میں جو تکلیف لکھ دی ہے ہمیں اس کے سوا کوئی اور تکلیف ہرگز نہیں پہنچ سکتی ۔ وہ ہمارا رکھوالا ہے ، اور اللہ ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔
ان سے کہیے کہ: ہمیں اگرکوئی مصیبت آئیگی تو وہی آئیگی جو اللہ نے ہمارے مقدر کر رکھی ہے وہ ہمارا سرپرست ہے اور مومنوں کو اللہ پر توکل کرناچاہیے
تم فرماؤ ہمیں نہ پہنچے گا مگر جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا وہ ہمارا مولیٰ ہے اور مسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے ،
۔ ( اے حبیب! ) آپ فرما دیجئے کہ ہمیں ہرگز ( کچھ ) نہیں پہنچے گا مگر وہی کچھ جو اللہ نے ہمارے لئے لکھ دیا ہے ، وہی ہمارا کارساز ہے اور اللہ ہی پر ایمان والوں کو بھروسہ کرنا چاہیے