Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनमें वे लोग भी हैं जो नबी को दुख देते हैं और कहते हैं कि यह शख़्स तो कान का कच्चा है, कह दीजिए कि वह तुम्हारी भलाई के लिए कान है, वे अल्लाह पर ईमान रखते हैं और अहले-ईमान पर एतमाद करते हैं और वे रहमत हैं उनके लिए जो तुम में अहले-ईमान हैं, और जो लोग अल्लाह और उसके रसूल को दुख देते हैं उनके लिए दर्दनाक सज़ा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران میں سے بعض لوگ نبی کوایذادیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ وہ شخص کانوں کاکچاہے،آپ کہہ دیں کہ وہ تمہاری بھلائی کے لیے کانوں کا کچا ہے،وہ اﷲ تعالیٰ پرایمان لاتاہے اور مومنوں کے لیے یقین رکھتا ہے اوروہ اُن کے لیے ایک رحمت ہے جوتم میں سے ایمان لائے ہیں اورجولوگ اﷲکے رسول کواذیت دیتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور انہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو نبی کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں: وہ تو بس کان ہی کان ہیں ۔ کہہ دو: وہ سراپا گوش تمہاری بھلائی کے باب میں ہے ۔ وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے ، اہلِ ایمان کی بات باور کرتا ہے اور تم میں سے جو ایمان لائے ، ان کیلئے رحمت ہے اور جو اللہ کے رسول کو ایذا پہنچا رہے ہیں ، ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو نبی کو اذیت پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو بس کان ہیں ( یعنی کان کے کچے ہیں ) کہہ دیجیے! وہ تمہارے لئے بہتری کا کان ہیں ( ان کے ایسا ہونے میں تمہارا ہی بھلا ہے ) جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان پر اعتماد کرتے ہیں اور جو تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لئے سراپا رحمت ہیں اور جو لوگ اللہ کے رسول کو اذیت پہنچاتے ہیں ۔ ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

By Moudoodi

ان میں کچھ لوگ ہیں جو اپنی باتوں سے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کانوں کا کچا ہے ۔ 69 کہو وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا ہے 70 ، اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور اہل ایمان پر اعتماد کرتا ہے 71 اور سراسر رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو تم میں سے ایماندار ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض ایسے لوگ ہیں جو نبی ( ﷺ ) کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو کان لگا کر سنتے ہیں ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجے کہ وہ تو تمہارے حق میں بہتر ہی بات کان لگا کر سنتے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایمان رکھتے ہیں اور مؤمنین کی بات کا یقین رکھتے ہیں اور جو تم میں سے مؤمن ہیں ان کیلئے رحمت ہیں ۔ اور جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) کو تکلیف دیتے ہیں ان کیلئے دردناک عذاب ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور انہی ( منافقین ) میں وہ لوگ بھی ہیں جو نبی کو دکھ پہنچاتے ہیں اور ( ان کے بارے میں ) یہ کہتے ہیں کہ : وہ تو سراپا کان ہیں ۔ ( ٥٥ ) کہہ دو کہ : وہ کان ہیں اس چیز کے لیے جو تمہارے لیے بھلائی ہے ۔ ( ٥٦ ) وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور مومنوں کی بات کا یقین کرتے ہیں ، اور تم میں سے جو ( ظاہری طور پر ) ایمان لے آئے ہیں ، ان کے لیے وہ رحمت ( کا معاملہ کرنے والے ) ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ پہنچاتے ہیں ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب تیار ہے ۔

By Noor ul Amin

اور ان ( منافقین ) میں سے کچھ وہ ہیں جو نبی کو تکلیف دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ :وہ کانوں کاکچاہے ( ہر ایک کی سن لیتا ہے ) آپ کہیے کہ یہ کانوں کاکچاہوناہی تمہارے حق میں بہترہے وہ اللہ پر اور مومنوں کی بات پر یقین رکھتا ہے اورجو لوگ تم میں ایمان لائے ہیں ان کے لئے رحمت ہے اورجو اللہ کے رسول کو تکلیف پہنچاتے ہیں ، ان کے لئے دردناک عذاب ہے

By Kanzul Eman

اور ان میں کوئی وہ ہیں کہ ان غیب کی خبریں دینے والے کو ستاتے ہیں ( ف۱۳۸ ) اور کہتے ہیں وہ تو کان ہیں ، تم فرماؤ تمہارے بھلے کے لیے کان ہیں اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور مسلمانوں کی بات پر یقین کرتے ہیں ( ف۱۳۹ ) اور جو تم میں مسلمان ہیں ان کے واسطے رحمت ہیں ، اور جو رسول اللہ کو ایذا دیتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ان ( منافقوں ) میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو نبی ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں: وہ تو کان ( کے کچے ) ہیں ۔ فرما دیجئے: تمہارے لئے بھلائی کے کان ہیں ۔ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان ( کی باتوں ) پر یقین کرتے ہیں اور تم میں سے جو ایمان لے آئے ہیں ان کے لئے رحمت ہیں ، اور جو لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ( اپنی بدعقیدگی ، بدگمانی اور بدزبانی کے ذریعے ) اذیت پہنچاتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہے