Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

वे तुम्हारे सामने अल्लाह की क़समें खाते हैं ताकि तुमको राज़ी कर लें; हालाँकि अल्लाह और उसका रसूल ज़्यादा हक़दार है कि वे उसको राज़ी करें अगर वे मोमिन हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

وہ تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش کریں،حالانکہ اﷲ تعالیٰ اوراُس کارسول زیادہ حق دارہیں کہ وہ اُنہیں خوش کریں،اگروہ ایمان لانے والے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

وہ تمہارے آگے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ تمہیں مطمئن کریں ، حالانکہ اگر وہ مؤمن ہیں تو اللہ اور اس کا رسول اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ یہ اس کو راضی کریں ۔

By Hussain Najfi

وہ تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ۔ حالانکہ اللہ اور اس کا رسول اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ ان کو راضی کریں ۔ اگر وہ ایمان لائے ہیں ۔

By Moudoodi

یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانکہ اگر یہ مومن ہیں تو اللہ اور رسول اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ یہ ان کو راضی کرنے کی فکر کریں ۔

By Mufti Naeem

یہ لوگ تمہارے سامنے تمہیں خوش کرنے کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ انہیں راضی کیا جائے اگر واقعی یہ مؤمن ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں اس لیے کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانکہ اگر یہ واقعی مومن ہوں تو اللہ اور اس کے رسول اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ یہ ان کو راضی کریں ۔

By Noor ul Amin

( وہ منافق ) تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش رکھیں حالانکہ اگریہ مومن ہوتے تواللہ اور اس کے رسول اس بات کے زیادہ حق دارتھے کہ انہیں راضی رکھتے

By Kanzul Eman

تمہارے سامنے اللہ کی قسم کھاتے ہیں ( ف۱٤۰ ) کہ تمہیں راضی کرلیں ( ف۱٤۱ ) اور اللہ و رسول کا حق زائد تھا کہ اسے راضی کرتے اگر ایمان رکھتے تھے ،

By Tahir ul Qadri

مسلمانو! ( یہ منافقین ) تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی رکھیں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) زیادہ حق دار ہے کہ اسے راضی کیا جائے اگر یہ لوگ ایمان والے ہوتے ( تو یہ حقیقت جان لیتے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کرتے ، رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راضی ہونے سے ہی اللہ راضی ہو جاتا ہے کیونکہ دونوں کی رضا ایک ہے