Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उनको मालूम नहीं कि जो अल्लाह और उसके रसूल की मुख़ालिफ़त करे उसके लिए जहन्नम की आग है जिसमें वह हमेशा रहेगा, यह बहुत बड़ी रुसवाई है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاانہوں نے نہیں جاناکہ یقیناوہ جواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کا مقابلہ کرے تو بلاشبہ اُس کے لیے جہنم کی آگ ہے،اس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے،یہ بہت بڑی رُسوائی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہیں علم نہیں کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا ، اس کیلئے جہنم کی آگ ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ یہ بہت بڑی رسوائی ہے ۔

By Hussain Najfi

کیا انہیں ( یہ بات ) معلوم نہیں ہے کہ جو شخص خدا و رسول کی مخالفت کرے گا ۔ اس کے لئے آتشِ دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔ یہ بہت بڑی رسوائی ہے ۔

By Moudoodi

کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ؟ یہ بہت بڑی رسوائی ہے ۔

By Mufti Naeem

کیا ان لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں کہ بلاشبہ جو شخص اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کرے گا پس اس کیلئے دوزخ کا عذاب ہے جس میں وہ ہمیشہ پڑا رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے

By Mufti Taqi Usmani

کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول سے ٹکر لے تو یہ بات طے ہے کہ اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ یہ بڑی بھاری رسوائی ہے ۔

By Noor ul Amin

کیا انہیں معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کامقابلہ کرے اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیگا اور یہ بہت بڑی رسوائی ہے

By Kanzul Eman

کیا انہیں خبر نہیں کہ جو خلاف کرے اللہ اور اس کے رسول کا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے کہ ہمیشہ اس میں رہے گا ، یہی بڑی رسوائی ہے ،

By Tahir ul Qadri

کیا وہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کرتا ہے تو اس کے لئے دوزخ کی آگ ( مقرر ) ہے جس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے ، یہ زبردست رسوائی ہے