मुनाफ़िक़ीन डरते हैं कि कहीं उन (मुसलमानों) पर ऐसी सूरत नाज़िल न हो जाए जो उनको उनके दिलों के भेदों से आगाह कर दे, कह दीजिए कि तुम मज़ाक़ उड़ा लो, अल्लाह यक़ीनन ज़ाहिर कर देगा जिससे तुम डरते हो।
منافق ڈرتے ہیں کہ کہیں مسلمانوں پرکوئی سورت ہی نازل نہ کر دی جائے جو اُنہیں وہ باتیں بتا دے جواُن کے دلوں میں ہیں۔ آپ کہہ دیں تم مذاق اُڑاؤ،اﷲ تعالیٰ یقیناوہ باتیں نکالنے والاہے جن سے تم ڈرتے ہو
منافقین کو اندیشہ ہے کہ مبادا ان پر کوئی ایسی سورہ اتار دی جائے ، جو ان کو ان کے دلوں کے بھیدوں سے آگاہ کردے ۔ کہہ دو: مذاق اڑالو ، اللہ ظاہر کرکے رہے گا جس سے تم ڈرتے ہو ۔
منافق لوگ ڈرتے رہتے ہیں کہ مبادا ان کے بارے میں کوئی ایسی سورہ نہ نازل ہو جائے جو انہیں بتلا دے جو کچھ ان کے دلوں میں ( چھپا ہوا ) ہے آپ کہہ دیجیے! کہ تم مذاق اڑاؤ ۔ یقینا ( اب ) اللہ اس بات کا ظاہر کرنے والا ہے جس کے شکار ہونے سے تم ڈرتے ہو ۔ ( تمہارے نفاق کا پردہ چاک ہونے والا ہے ) ۔
یہ منافق ڈر رہے ہیں کہ کہیں مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نازل نہ ہو جائے جو ان کے دلوں کے بھید کھول کر رکھ دے ۔ 72 اے نبی ، ان سے کہو اور مذاق اڑاؤ ، اللہ اس چیز کو کھول دینے والا ہے جس کے کھل جانے سے تم ڈرتے ہو ۔
منافقین اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں مسلمانوں پر ایسی کوئی سورۃ نازل نہ ہو جائے جو انہیں منافقوں کے دلوں کی باتوں کو بتا دے ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کہ تم مذاق کرتے رہو بلاشبہ جس چیز سے تم ڈرتے ہو اﷲ ( تعالیٰ ) اس چیز کوظاہر فرمانے والے ہیں
منافق لوگ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کہیں کوئی ایسی سورت نازل نہ کردی جائے جو انہیں ان ( منافقین ) کے دلوں کی باتیں بتلا دے ۔ ( ٥٧ ) ۔ کہہ دو کہ : ( اچھا ) تم مذاق اڑاتے رہو ، اللہ وہ بات ظاہر کرنے والا ہے جس سے تم ڈرتے تھے ۔
منافق اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نہ نازل ہوجائے جو انہیں منافقوں کے دلوں کاحال بتلا دے آپ انہیں کہیے: اور مذاق کرلو ، جس بات سے تم ڈرتے ہو اللہ اسے یقینا ظاہر کرکے رہیگا
منافق ڈرتے ہیں کہ ان ( ف۱٤۲ ) پر کوئی سورة ایسی اترے جو ان ( ف۱٤۳ ) کے دلوں کی چھپی ( ف۱٤٤ ) جتادے تم فرماؤ ہنسے جاؤ اللہ کو ضرور ظاہر کرنا ہے جس کا تمہیں ڈر ہے ،
منافقین اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نازل کر دی جائے جو انہیں ان باتوں سے خبردار کر دے جو ان ( منافقوں ) کے دلوں میں ( مخفی ) ہیں ۔ فرما دیجئے: تم مذاق کرتے رہو ، بیشک اللہ وہ ( بات ) ظاہر فرمانے والا ہے جس سے تم ڈر رہے ہو