Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मोमिन मर्द और मोमिन औरतें एक-दूसरे के मददगार हैं, वे भलाई का हुक्म देते हैं और बुराई से रोकते हैं और नमाज़ क़ायम करते हैं और ज़कात अदा करते हैं और अल्लाह और उसके रसूल की इताअत करते हैं, यही लोग हैं जिन पर अल्लाह रहम करेगा, बेशक अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں،وہ نیکی کاحکم دیتے ہیں اور بُرائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اورزکوۃ دیتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پراﷲ تعالیٰ ضروررحم کرے گا ، یقیناًاﷲ تعالیٰ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے

By Amin Ahsan Islahi

اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ۔ یہ بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز کا اہتمام کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہ لوگ ہیں کہ اللہ ان کو اپنی رحمت سے نوازے گا ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں یہ سب باہم دگریکرنگ و ہم آہنگ ہیں وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ۔ اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ۔ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحم فرمائے گا ۔ یقینا اللہ زبردست ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

مومن مرد اور مومن عورتیں ، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں ، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، زکوٰة دیتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ 80 یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی رحمت نازل ہو کر رہے گی ، یقیناً اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے ۔

By Mufti Naeem

اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں بھلائیوں کاحکم کرتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) اوران کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ ( تعالیٰ ) ضرور رحم فرمائیں گے ۔ بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) زبردست ہیں ، حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں ۔ وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں ، اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو اللہ اپنی رحمت سے نوازے گا ۔ یقینا اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

By Noor ul Amin

مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے مدد گارہیں جو بھلے کام کا حکم دیتے اور برے کام سے روکتے ہیں ، اور وہ نمازقائم کرتے اور زکوۃ اداکرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کاحکم مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گابلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے

By Kanzul Eman

اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ( ف۱٦۹ ) بھلائی کا حکم دیں ( ف۱۷۰ ) اور برائی سے منع کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں اور اللہ و رسول کا حکم مانیں ، یہ ہیں جن پر عنقریب اللہ رحم کرے گا ، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور اہلِ ایمان مرد اور اہلِ ایمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق و مددگار ہیں ۔ وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت بجا لاتے ہیں ، ان ہی لوگوں پر اللہ عنقریب رحم فرمائے گا ، بیشک اللہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے