Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मोमिन मर्दों और मोमिन औरतों से अल्लाह का वादा है ऐसे बाग़ात का कि उनके नीचे से नहरें जारी होंगी उनमें वे हमेशा रहेंगे, और वादा है पाकीज़ा मकानों का हमेशा रहने वाले बाग़ात में, और अल्लाह की रज़ामंदी का जो सबसे बढ़कर है, यही बड़ी कामयाबी है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے باغات کا وعدہ کیاہے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں،اور پاکیزہ رہائش گاہوں کاجوہمیشگی کے باغوں میں ہوں گی اور اﷲ تعالیٰ کی تھوڑی سی رضا مندی سب سے بڑی ہے ،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے اللہ کا وعدہ ایسے باغوں کیلئے ہے ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ مکانوں کیلئے ابد کے باغوں میں اور اللہ کی خوشنودی بھی جو سب سے بڑھ کر ہے ۔ بڑی کامیابی یہ ہے ۔

By Hussain Najfi

اللہ نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے ان بہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے نیز ان کے لئے ان ہمیشگی کے بہشتوں ( سدا بہار باغوں ) میں پاک و پاکیزہ مکانات ہوں گے ۔ اور اللہ کی خوشنودی سب سے بڑی ہے ۔ یہی ہے بہت بڑی کامیابی ۔

By Moudoodi

ان مومن مردوں اور عورتوں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ انہیں ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ان سدا بہار باغوں میں ان کے لیے پاکیزہ قیام گاہیں ہوں گی ، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ کی خوشنودی انہیں حاصل ہوگی ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔ ؏ ۹

By Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیںگے اور ایسے عمدہ مکانوں کا وعدہ فرمایا ہے جو ہمیشگی والے باغوں میں ہوںگے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے وعدہ کیا ہے ان باغات کا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اور ان پاکیزہ مکانات کا جو سدا بہار باغات میں ہوں گے ۔ اور اللہ کی طرف سے خوشنودی تو سب سے بڑی چیز ہے ۔ ( جو جنت والوں کو نصیب ہوگی ) یہی تو زبردست کامیابی ہے ۔

By Noor ul Amin

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغات کاوعدہ کررکھا ہے جن میں نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے نیز سدا بہارباغات میں پاکیزہ قیام گاہوں کابھی ( وعدہ کررکھا ہے ) اور اللہ کی خوشنودی توان سب نعمتوں سے بڑھ کر ہوگی یہی بہت بڑی کامیابی ہے

By Kanzul Eman

اللہ نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو باغوں کا وعدہ دیا ہے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ مکانوں کا ( ف۱۷۱ ) بسنے کے باغوں میں ، اور اللہ کی رضا سب سے بڑی ( ف۱۷۲ ) یہی ہے بڑی مراد پانی ،

By Tahir ul Qadri

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے جنتوں کا وعدہ فرما لیا ہے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور ایسے پاکیزہ مکانات کا بھی ( وعدہ فرمایا ہے ) جوجنت کے خاص مقام پر سدا بہار باغات میں ہیں ، اور ( پھر ) اللہ کی رضا اور خوشنودی ( ان سب نعمتوں سے ) بڑھ کر ہے ( جو بڑے اجر کے طور پر نصیب ہوگی ) ، یہی زبردست کامیابی ہے