फिर जब अल्लाह ने उनको अपने फ़ज़्ल से अता किया तो वे उसमें कंजूसी करने लगे और बरगश्ता होकर मुँह फेर लिया।
پھر جب اﷲ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیاتوانہوں نے اس پر بخل کیااوراس حال میں منہ موڑ گئے کہ وہ اعراض کرنے والے تھے۔
تو اللہ نے جب ان کو اپنے فضل میں سے عطا فرمایا تو وہ اس میں بخیل بن بیٹھے اور برگشتہ ہوکر منہ پھیر لیا ۔
پھر جب اللہ نے انہیں اپنے فضل و کرم سے نوازا تو وہ اس میں بخل کرنے لگے اور روگردانی کرتے ہوئے ( اپنے عہد سے ) پھر گئے ۔
مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولتمند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ انہیں اس کی پروا تک نہیں ہے ۔ 86
اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) سے عہد کرتے ہیں کہ اگر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو ہم ضرور بالضرور صدقہ خیرات کریں گے اور ضرور بالضرور نیک لوگوں میں سے ہو جائیں گے پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرما دیا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور منہ پھیرنے لگے اور وہ تو منہ پھیرنے والے ہی تھے ۔
لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے ، اور منہ موڑ کر چل دیے ۔ ( ٦٦ )
پھرجب اللہ نے اپنی مہربانی سے مال عطا کیا تو وہ کنجوسی کرنے لگے اور ٹال مٹول کرکے ( اپنے عہدسے ) پھرگئے
تو جب اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا اس میں بخل کرنے لگے اور منہ پھیر کر پلٹ گئے ،
پس جب اس نے انہیں اپنے فضل سے ( دولت ) بخشی ( تو ) وہ اس میں بخل کرنے لگے اور وہ ( اپنے عہد سے ) روگردانی کرتے ہوئے پھر گئے