Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

पस अल्लाह ने उनके दिलों में निफ़ाक़ बिठा दिया उस दिन तक के लिए जबकि वे उससे मिलेंगे इस वजह से कि उन्होंने अल्लाह से किए हुए वादे की ख़िलाफ़वर्ज़ी की और इस वजह से कि वे झूठ बोलते रहे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ اﷲ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں نفاق کی سزادی اس دن تک کے لیے جب وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے جو اُنہوں نے اﷲ تعالیٰ سے اس کی خلاف ورزی کی جوانہوں نے اس سے وعدہ کیا تھا اور اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو اس کی پاداش میں خدا نے ان کے دلوں میں اس دن تک کیلئے نفاق جمادیا ، جس دن وہ اس سے ملیں گے ، بوجہ اس کے کہ انہوں نے اللہ سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی اور بوجہ اس کے کہ وہ جھوٹ بولتے رہے ۔

By Hussain Najfi

پس ( اس روش کا نتیجہ یہ نکلا کہ ) خدا نے ان کی وعدہ خلافی کرنے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے یومِ لقا ( قیامت ) تک ان کے دلوں میں نفاق قائم کر دیا ۔

By Moudoodi

نتیجہ یہ نکلا کہ ان کی اس بدعہدی کی وجہ سے جو انہوں نے اللہ کے ساتھ کی ، اور اس جھوٹ کی وجہ سے جو وہ بولتے رہے ، اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق بٹھا دیا جو اس کے حضور ان کی پیشی کے دن تک ان کا پیچھا نہ چھوڑے گا ۔

By Mufti Naeem

سو اﷲ ( تعالیٰ ) سے ملاقات کے دن تک اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے دلوں میں نفاق کو جمادیا اس وجہ سے کہ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی اور اس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ کہ اللہ نے سزا کے طور پر نفاق ان کے دلوں میں اس دن تک کے لیے جما دیا ہے جس دن وہ اللہ سے جاکر ملیں گے ، کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا ، اس کی خلاف ورزی کی ، اور کیونکہ وہ جھوٹ بولا کرتے تھے ۔

By Noor ul Amin

اوراللہ نے ان کے دلوں میں اس دن تک کے لئے نفاق ڈال دیاجس دن وہ اس سے ملیں گے کیونکہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی اور اسلئے کہ وہ جھوٹ بولاکرتے تھے

By Kanzul Eman

تو اس کے پیچھے اللہ نے ان کے دلوں میں نفاق رکھ دیا اس دن تک کہ اس سے ملیں گے بدلہ اس کا کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ جھوٹا کیا اور بدلہ اس کا کہ جھوٹ بولتے تھے ( ف۱۸۰ )

By Tahir ul Qadri

پس اس نے ان کے دلوں میں نفاق کو ( ان کے اپنے بخل کا ) انجام بنا دیا اس دن تک کہ جب وہ اس سے ملیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ سے اپنے کئے ہوئے عہد کی خلاف ورزی کی اور اس وجہ سے ( بھی ) کہ وہ کذب بیانی کیا کرتے تھے