Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क्या उन्हें ख़बर नहीं कि अल्लाह उनके राज़ और उनकी सरगोशी को जानता है और यह कि अल्लाह तमाम छुपी हुई बातों को जानने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کیاوہ نہیں جانتے کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ اُن کے راز اوراُن کی سرگوشی تک کوجانتا ہے؟ اور یقینااﷲ تعالیٰ سب غیبوں کو بہت خوب جاننے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ اللہ ان کے راز اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور اللہ تمام غیب کو خوب جاننے والا ہے؟

By Hussain Najfi

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ان کے دلی راز اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور وہ غیب کی تمام باتوں کو بڑا جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

کیا یہ لوگ جانتے نہیں ہیں کہ اللہ کو ان کے مخفی راز اور ان کی پوشیدہ سرگوشیاں تک معلوم ہیں اور وہ تمام غیب کی باتوں سے پوری طرح باخبر ہے؟

By Mufti Naeem

کیا ان کو معلوم نہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) ان کے راز اوران کی سرگوشیوں کو جانتے ہیں اور بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) غیب کی باتوں کو خوب جاننے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

کیا انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ اللہ ان کی تمام پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو جانتا ہے اور یہ کہ اس کو غیب کی ساری باتوں کا پورا پورا علم ہے ؟

By Noor ul Amin

کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ان کے مخفی راز اور سرگوشیوں تک کو خوب جانتا ہے اور یہ بھی کہ اللہ غیب کی سب باتوں کو خوب جانتا ہے

By Kanzul Eman

کیا انہیں خبر نہیں کہ اللہ ان کے دل کی چھپی اور ان کی سرگوشی کو جانتا ہے اور یہ کہ اللہ سب غیبوں کا بہت جاننے والا ہے ( ف۱۸۱ )

By Tahir ul Qadri

کیا انہیں معلوم نہیں کہ اللہ ان کے بھید اور ان کی سرگوشیاں جانتا ہے اور یہ کہ اللہ سب غیب کی باتوں کو بہت خوب جاننے والا ہے