Blog
Books
Search Hadith

مناقب کا بیان

70 Hadiths Found
رفاعہ بن رافع ؓ بیان کرتے ہیں ، جبریل ؑ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا :’’ تم اہل بدر کو اپنے ہاں کس درجہ میں شمار کرتے ہو ؟‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمانوں میں سے سب سے افضل ۔‘‘ یا آپ نے اسی طرح کی بات فرمائی ۔‘‘ انہوں (جبریل ؑ) نے فرمایا :’’ اسی طرح جو فرشتے بدر میں شریک ہوئے ان کا بھی بلند درجہ ہے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 6226
حفصہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ غزوۂ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کرنے والا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے :’’ تم میں سے ہر شخص نے اس پر وارد ہونا ہے ۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم نے سنا نہیں ، وہ فرماتا ہے : پھر وہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بچا لے گا ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے :’’ ان شاء اللہ اصحاب شجرہ جنہوں نے اس (درخت) کے نیچے بیعت کی تھی جہنم میں داخل نہیں ہوں گے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 6227
جابر ؓ نے فرمایا : صلح حدیبیہ کے موقع پر ہم چودہ سو افراد تھے ، نبی ﷺ نے ہمیں فرمایا :’’ آج زمین والوں میں سے تم سب سے بہتر ہو ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 6228
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص ثنیۃ المرار کی چوٹی پر چڑھے گا تو اس کے گناہ اس طرح ختم کر دیے جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل کے گناہ ختم کر دیے گئے تھے ۔‘‘ بنو خزرج کا دستہ سب سے پہلے اس پر چڑھا ، پھر باقی لوگ متواتر پہنچتے رہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اس سرخ اونٹ والے کے سوا تم سب کی مغفرت ہو گئی ۔‘‘ ہم اس شخص کے پاس آئے تو ہم نے کہا : آؤ رسول اللہ ﷺ تمہارے لیے مغفرت طلب کریں ، اس نے کہا : اگر میں اپنا گم شدہ اونٹ پا لوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ تمہارا ساتھی میرے لیے مغفرت طلب کرے ۔ رواہ مسلم ۔ اور انس ؓ سے مروی حدیث کہ آپ ﷺ نے ابی بن کعب ؓ سے فرمایا کہ ’’ اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن سناؤں ۔‘‘ باب فضائل القرآن کے بعد ذکر کی گئی ہے ۔

Haidth Number: 6229
ابن مسعود ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میرے بعد میرے دو صحابہ ابوبکر و عمر کی اقتدا کرنا ، عمار کی راہ پر چلنا ، ام عبد (عبداللہ بن مسعود ؓ) کی وصیت کو لازم پکڑنا ۔‘‘ حذیفہ ؓ کی روایت میں ہے :’’ ابن مسعود جو بات تم سے کہیں اس کی تصدیق کرنا ۔‘‘ اس میں ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود ؓ) کی وصیت کو لازم پکڑنا ۔‘‘ کے الفاظ کے بجائے مذکورہ بالا الفاظ ہیں ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6230
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر میں کسی مشورہ کے بغیر کسی شخص کو امیر مقرر کرتا تو میں ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود ؓ) کو ان کا امیر مقرر کرتا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 6231

وَعَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَسَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يُيَسِّرَ لِي جَلِيسًا صَالِحًا فَيَسَّرَ لِي أَبَا هُرَيْرَةَ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: إِنِّي سَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يُيَسِّرَ لِي جَلِيسًا صَالِحًا فَوُفِّقْتَ لِي فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ جِئْتُ أَلْتَمِسُ الْخَيْرَ وَأَطْلُبُهُ. فَقَالَ: أَلَيْسَ فِيكُمْ سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ مُجَابُ الدَّعْوَةِ؟ وَابْنُ مَسْعُودٍ صَاحِبُ طَهُورِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَعْلَيْهِ؟ وَحُذَيْفَةُ صَاحِبُ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ وَعَمَّارٌ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ مِنَ الشَّيْطَانِ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ وَسَلْمَانُ صَاحِبُ الْكِتَابَيْنِ؟ يَعْنِي الْإِنْجِيلَ وَالْقُرْآنَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

خیثمہ بن ابی سبرہ بیان کرتے ہیں ، میں مدینہ آیا تو میں نے اللہ سے درخواست کی وہ کسی صالح شخص کی ہم نشینی اختیار کرنے کی توفیق بخشے ، چنانچہ اس نے میرے لیے ابوہریرہ ؓ کی ہم نشینی میسر فرما دی ، میں ان کے پاس بیٹھ گیا ، میں نے کہا : میں نے اللہ سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے کسی صالح شخص کی ہم نشینی میسر فرمائے ، مجھے تمہاری ہم نشینی نصیب ہوئی ہے ۔ انہوں نے فرمایا : تم کہاں سے (آئے) ہو ؟ میں نے کہا کوفہ سے اور میں خیر کی طلب و تلاش میں آیا ہوں ۔ انہوں نے فرمایا : کیا تم میں مستجاب الدعوات سعد بن مالک ؓ نہیں ہیں ؟ اور رسول اللہ ﷺ کی طہارت کے لیے وضو کا انتظام کرنے والے اور آپ کے جوتے اٹھانے والے ابن مسعود ؓ نہیں ہیں ؟ رسول اللہ ﷺ کے راز دان حذیفہ ؓ اور عمار ؓ جنہیں اللہ نے اپنے نبی ﷺ کی زبان پر شیطان سے پناہ دی ہے ، اور صاحب کتابین یعنی انجیل و قرآن پر ایمان رکھنے والے سلمان نہیں ہیں ؟ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6232
Haidth Number: 6233
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جنت تین اشخاص ، علی ، عمار اور سلمان ؓ کی مشتاق ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6234
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، عمر ؓ نے نبی ﷺ سے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ انہیں اجازت دے دو ۔ بہت ہی اچھے شخص کے لیے خوش آمدید ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6235
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عمار کو جب بھی دو امور میں سے کسی ایک کو پسند کرنے کا اختیار دیا گیا تو انہوں نے ان میں سے مشکل کام کو پسند کیا ۔‘‘ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6236
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، جب سعد بن معاذ ؓ کا جنازہ اٹھایا گیا تو منافقوں نے کہا : اس کا جنازہ کس قدر ہلکا ہے ، اور یہ بنو قریظہ کے متعلق اس کے فیصلے کی وجہ سے ہے ، نبی ﷺ تک بات پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہلکا اس لیے ہے کہ فرشتے اسے اٹھائے ہوئے تھے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6237
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ آسمان تلے روئے زمین پر ابوذر سے زیادہ سچا آدمی کوئی نہیں ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6238
Haidth Number: 6239
معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے ، جب ان کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے کہا : چار اشخاص سے علم حاصل کرو ، عویمر ابودرداء سلمان ، ابن مسعود اور عبداللہ بن سلام سے اور عبداللہ بن سلام ؓ یہودی تھے ، پھر اسلام قبول کیا ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ آپ دس جنتیوں میں سے دسویں ہیں ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6240
حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اگر آپ خلیفہ مقرر فرما دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر میں نے تم پر خلیفہ مقرر کر دیا اور تم نے اس کی نافرمانی کی تو تم عذاب میں مبتلا ہو جاؤ گے ، لیکن حذیفہ جو تمہیں بتائیں اس کی تصدیق کرو اور عبداللہ جو تمہیں پڑھائیں اسے پڑھو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6241
حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، محمد بن مسلمہ ؓ کے علاوہ ہر شخص کے متعلق اندیشہ ہے کہ اسے فتنہ نقصان پہنچائے گا ، لیکن ان کے متعلق کوئی اندیشہ نہیں کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ فتنہ تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 6242
عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے زبیر ؓ کے گھر میں چراغ جلتا ہوا دیکھا تو فرمایا :’’ عائشہ ! میرا خیال ہے کہ اسماء کے ہاں ولادت ہوئی ہے ، تم اس بچے کا نام نہ رکھنا ، اس کا نام میں خود رکھوں گا ۔‘‘ آپ ﷺ نے اس (بچے) کا نام عبداللہ رکھا اور اپنے ہاتھ سے کھجور کے ساتھ اسے گھٹی دی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6243
عبد الرحمن بن ابی عمیرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے معاویہ ؓ کے متعلق فرمایا :’’ اے اللہ ! اسے ہادی اور ہدایت یافتہ بنا اور اس کے ذریعے ہدایت نصیب فرما ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6244
عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لوگوں نے اسلام قبول کیا اور عمرو بن عاص ایمان لائے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اس کی اسناد قوی نہیں ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6245
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ملاقات کی تو فرمایا :’’ جابر ! کیا بات ہے کہ میں تمہیں مغموم دیکھ رہا ہوں ؟‘‘ میں نے عرض کیا : میرے والد شہید ہو گئے ہیں اور انہوں نے بچے اور قرض چھوڑا ہے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں اس چیز کے متعلق خوشخبری نہ سناؤں جس کے ساتھ اللہ نے تیرے والد سے ملاقات فرمائی ؟‘‘ میں نے عرض کیا ، ضرور اللہ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ نے جس سے بھی کلام فرمایا ، پس پردہ کلام فرمایا ، اور تیرے والد کو زندہ کیا تو اس سے حجاب کے بغیر کلام فرمایا ، فرمایا : میرے بندے ! تمنا کر ، میں تجھے عطا کروں گا ۔ انہوں نے عرض کیا : رب جی ! تو مجھے زندہ فرما تا کہ میں تیری خاظر دوبارہ شہید کر دیا جاؤں ، رب تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : میری طرف سے فیصلہ ہو چکا ہے کہ وہ واپس نہیں جائیں گے ۔‘‘ تب یہ آیت نازل ہوئی :’’ اللہ کی راہ میں شہید ہو جانے والوں کو مردہ مت کہو ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6246
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے میرے لیے پچیس مرتبہ مغفرت طلب کی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6247
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کتنے ہی لوگ ہیں جو پراگندہ بال ہیں ، غبار آلود ہیں ان پر دو بوسیدہ کپڑے ہیں ، ان کی کوئی وقعت نہیں ہوتی لیکن اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لیں تو وہ اسے پوری فرما دیتا ہے ، براء بن مالک بھی انہی میں سے ہیں ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و البیھقی فی دلائل النبوۃ ۔

Haidth Number: 6248
ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سن لو ! میرے اہل بیت میرے خاص ہیں جہاں میں پناہ لیتا ہوں ، اور میرے راز دان انصار ہیں ، ان کے خطاکاروں سے درگزر کرو اور ان کے نیکوکاروں سے (عذر) قبول کرو ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6249
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھنے والا کوئی شخص انصار سے دشمنی نہیں رکھے گا ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6250
انس ؓ ، ابوطلحہ ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ اپنی قوم کو سلام کہو ، کیونکہ وہ سوال کرنے سے پرہیز کرتے ہیں اور لڑائی کے وقت صبر کرتے ہیں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6251
جابر ؓ سے روایت ہے کہ حاطب ؓ کا غلام نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے آپ سے حاطب کی شکایت کرتے ہوئے کہا : اللہ کے رسول ! حاطب جہنم میں جائے گا ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تو جھوٹ کہتا ہے ، وہ اس میں داخل نہیں ہو گا ۔ کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں شرکت کر چکا ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 6252
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :’’ اگر تم پھر گئے تو اللہ تمہاری جگہ دوسری قوم لے آئے گا ، پھر وہ تمہاری مانند نہیں ہوں گے ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! یہ کون لوگ ہیں جن کا اللہ نے ذکر فرمایا ہے کہ اگر ہم پھر گئے تو وہ ہماری جگہ آ جائیں گے اور وہ ہماری طرح نہیں ہوں گے ۔ آپ ﷺ نے سلمان فارسی ؓ کی ران پر ہاتھ مار کر فرمایا :’’ یہ اور ان کی قوم ، اگر دین ثریا پر بھی ہوا تو فارسی لوگ اسے حاصل کر لیں گے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6253
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے پاس عجمیوں کا ذکر کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں ان پر یا ان کے بعض لوگوں پر تم سے یا تمہارے بعض لوگوں سے زیادہ اعتماد کرتا ہوں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6254
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر نبی کے سات برگزیدہ نگہبان ہوتے ہیں ، جبکہ مجھے چودہ عطا کیے گئے ہیں ، ہم نے عرض کیا ، وہ کون ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ میں اور میرے دو بیٹے (حسن و حسین ؓ) ، جعفر ، حمزہ ، ابوبکر ، عمر ، مصعب بن عمیر ، بلال ، سلمان ، عمار ، عبداللہ بن مسعود ، ابوذر اور مقداد ؓ ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 6255