Blog
Books
Search Hadith

تشہد کا بیان

بَاب التَّشَهُّد

13 Hadiths Found
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ تشہد کے لیے بیٹھتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں گھٹنے پر اور دایاں ہاتھ اپنے دائیں گھٹنے پر رکھتے اور ترپن کی گرہ بنا کر انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے تھے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 906
اور ایک روایت میں ہے : جب آپ ﷺ نماز میں (تشہد کے لیے) بیٹھتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھتے اور دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت بلند کرتے اور اس کے ساتھ اشارہ فرماتے جبکہ بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر کھلا رکھتے تھے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 907
عبداللہ بن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ تشہد کے لیے بیٹھتے تو دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے اور انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے ، آپ ﷺ اپنا انگوٹھا اپنی درمیانی انگلی پر رکھتے اور اپنے بائیں ہاتھ سے اپنے گھٹنے کو لقمے کی طرح پکڑ لیتے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 908

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ قبل عباده السَّلَام على جِبْرِيل السَّلَام على مِيكَائِيل السَّلَام على فلَان وَفُلَان فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ قَالَ: «لَا تَقُولُوا السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ فَإِذَا جَلَسَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلْيَقُلِ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ فَإِنَّهُ إِذَا قَالَ ذَلِكَ أَصَابَ كُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ثُمَّ لْيَتَخَيَّرْ مِنَ الدُّعَاءِ أَعْجَبَهُ إِلَيْهِ فيدعوه»

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تو ہم کہتے : اللہ پر اس کے بندوں کی طرف سے سلام ہو ، جبرائیل ؑ اور میکائیل ؑ پر سلام ہو ، فلاں پر سلام ہو ، جب نبی ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے اپنا رخ انور ہماری طرف کر کے فرمایا :’’ تم ایسے نہ کہو : اللہ پر سلام ہو ، کیونکہ اللہ تو خود سلام ہے ، جب تم میں سے کوئی (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھے تو وہ یوں کہے :’’ (میری ساری) قولی ، بدنی ، اور مالی عبادات صرف اللہ کے لیے خاص ہیں ، اے نبی آپ پر اللہ کی رحمت ، سلامتی اور برکتیں ہوں اور ہم پر اور اللہ کے دوسرے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو ، کیونکہ جب وہ ایسے کہے گا تو یہ دعا زمین و آسمان کے ہر بندہ صالح کو پہنچ جائے گی ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، پھر وہ اپنی پسندیدہ دعا کرے ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 909
عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ ہمیں تشہد (اس اہتمام کے ساتھ) سکھاتے تھے جیسے ہمیں قرآن کی کوئی سورت سکھاتے تھے ، آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے :’’ (میری ساری) قولی ، بدنی اور مالی عبادات اللہ کے لیے خاص ہیں ، اے نبی ! آپ پر اللہ کی رحمت ، سلامتی اور برکتیں ہوں ، اور ہم پر اور اللہ کے دوسرے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔ اور میں نے صحیحین میں اور حمیدی میں الف لام کے بغیر ((سلام علیک)) اور ((سلام علینا)) نہیں پایا ، لیکن صاحب الجامع (ابن اثیر)نے امام ترمذی سے اسے روایت کیا ہے ۔

Haidth Number: 910
وائل بن حجر ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے بیان کیا : پھر آپ ﷺ (تشہد کے لیے) بیٹھے آپ نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا ، بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا ، دائیں کہنی کو دائیں ران سے اٹھا کر رکھا ، دو انگلیوں کو بند کیا اور درمیانی انگلی اور انگوٹھے کو ملا کر حلقہ بنایا ، پھر اپنی انگشت شہادت کو اٹھایا ، میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ اس کو حرکت دیتے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے تھے ۔ صحیح ، رواہ ابوداؤد و الدارمی ۔

Haidth Number: 911
عبداللہ بن زبیر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی ﷺ دعا کرتے تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے اور آپ اس کو حرکت نہیں دیتے تھے ۔ ابوداؤد ، نسائی ، امام ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے ، آپ ﷺ کی نظر آپ کے اشارے سے آگے نہیں جاتی تھی ۔ ضعیف ۔

Haidth Number: 912
Haidth Number: 913
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نماز میں ہاتھ کا سہارا لے کر بیٹھنے سے منع کیا کرتے تھے ۔ احمد ، ابوداؤد ، اور انہی کی ایک روایت میں ہے : جب آدمی نماز میں کھڑا ہو تو اسے ہاتھوں کا سہارا لے کر کھڑا ہونے سے منع فرمایا ۔ صحیح باللفظ الاول ، رواہ احمد ۔

Haidth Number: 914
Haidth Number: 915
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ (اس اہتمام سے) ہمیں تشہد سکھایا کرتے تھے جیسے ہمیں قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے : اللہ کے نام اور اللہ کی توفیق کے ساتھ ، (میری ساری) قولی ، بدنی اور مالی عبادات صرف اللہ کے لیے خاص ہیں ، اے نبی ! آپ پر اللہ کی رحمت ، سلامتی اور برکتیں ہوں ، اور ہم پر اور اللہ کے دوسرے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو ، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، میں اللہ سے جنت طلب کرتا ہوں اور آگ (جہنم) سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ ضعیف ۔

Haidth Number: 916
نافع ؓ بیان کرتے ہیں ، جب عبداللہ بن عمر ؓ (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھتے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لیتے ، انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اس (اشارے یا انگلی) پر رکھتے ، پھر انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ یعنی انگشت شہادت شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد ۔

Haidth Number: 917
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، تشہد آہستہ آواز سے پڑھنا مسنون ہے ۔ ابوداؤد ، ترمذی ، اور انہوں نے کہا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ صحیح ۔

Haidth Number: 918