Blog
Books
Search Hadith

{قَالَ اِنْ سَاَلْتُکَ عَنْ شَیْئٍ بَعْدَھَا فَلَا تُصَاحِبْنِیْ…} کی تفسیر

9 Hadiths Found
۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت اس طرح پڑھی: {قَدْ بَلَّغْتَ مِن لَّدُنِّیْ عُذْرًا}،یعنی لَدُنِّیْ کو شد کے ساتھ پڑھا۔

Haidth Number: 8669
۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب کسی کے لئے دعاء کرتے تو اپنی ذات سے دعا کی ابتدا کرتے، ایک دن آپ نے موسیٰ علیہ السلام کی ذات کا ذکر کیا تو فرمایا: اللہ تعالیٰ ہم پر اور موسیٰ علیہ السلام پر رحم کرے، اگر وہ صبر کرتے تو اللہ تعالیٰ ہمیں مزید معلومات عطا کرتے، لیکن انھوں نے یہ شرط باندھ لی: {إِنْ سَأَ لْتُکَ عَنْ شَیْئٍ بَعْدَہَا فَلَا تُصَاحِبْنِی، قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّی عُذْرًا} … موسیٰ( علیہ السلام ) نے کہا اس کے بعد اگر میں آپ سے کچھ پوچھوں تو آپ مجھے ساتھ نہ رکھیں۔ لیجیے، اب تو میری طرف سے آپ کو عذر مل گیا۔

Haidth Number: 8670
سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سوموار کے دن پیدا ہوئے، سوموار کے دن نبوت ملی اور سوموار کو ہی وفات پائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کے لیے سوموار کو نکلے اور سوموار کو ہی مدینہ منورہ پہنچے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سوموار کے دن ہیحجرِ اسود کو اٹھایا تھا۔

Haidth Number: 11063
سیدناجریر بن عبداللہ بَجَلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: یمن میں ایکیہودی عالم نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہارا ساتھی سچا نبی تھا تو آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا جریر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: واقعی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سوموار کے دن فوت ہوئے تھے۔

Haidth Number: 11064
سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال پینسٹھ برس کی عمر میں ہوا تھا۔

Haidth Number: 11065
سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر نزولِ وحی کا آغاز ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی عمر مبارک تینتالیس برس تھی، اس کے بعد آپ نے مکہ مکرمہ میں دس سال اور مدینہ منورہ دس سال قیام کیا اور تریسٹھ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوا۔

Haidth Number: 11066
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

Haidth Number: 11067
سیدنا جریر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خطبہ میںیوں کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں اور سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وفات بھی تریسٹھ سال کی عمر میں اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا انتقال بھی تریسٹھ سال کیعمر میں ہوا۔ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مزید کہا کہ اب میری عمر بھی تریسٹھ سال ہو چکی ہے۔

Haidth Number: 11068
سیدنا ابو مالک عبید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ان کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے لیےیہ دعا کی تھی: یا اللہ! ابو مالک عبید پر رحمت نازل فرما اور اسے بہت سے لوگوں پر فوقیت عطا فرما۔

Haidth Number: 11961