Blog
Books
Search Hadith

سورۂ جمعہ {وَآخَرِیْنَ مِنْہُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِہِمْ} کی تفسیر

5 Hadiths Found
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر سورۂ جمعہ نازل ہوئی۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت پڑھی: {وَآخَرِینَ مِنْہُمْ لَمَّا یَلْحَقُوا بِہِمْ} … اور ان میں سے کچھ اور لوگوں میں بھی (آپ کو بھیجا) جو ابھی تک ان سے نہیںملے۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان سے کون سے لوگ مراد ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کوئی جواب نہ دیا، لیکن جب اس نے ایکیا دو یا تین مرتبہ یہی سوال دوہرایا، جبکہ ہم میں سیدنا سلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی موجود تھے، تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے کندھے پر رکھا اور فرامایا: اگر ایمان ثریا ستاروں کے پاس بھی ہوتا تو ان کی قوم کے آدمی اسے وہاں سے بھی حاصل کرلیتے۔

Haidth Number: 8796

۔ (۱۱۴۶۸)۔ عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ أَبِی أُسَیْدٍ، عَنْ أَبِیہِ وَعَبَّاسِ بْنِ سَہْلٍ، عَنْ أَبِیہِ قَالَا: مَرَّ بِنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَصْحَابٌ لَہُ، فَخَرَجْنَا مَعَہُ حَتَّی انْطَلَقْنَا إِلٰی حَائِطٍ یُقَالُ لَہُ: الشَّوْطُ حَتَّی انْتَہَیْنَا إِلٰی حَائِطَیْنِ مِنْہُمَا فَجَلَسْنَا بَیْنَہُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((اجْلِسُوْا۔)) وَدَخَلَ ہُوَ وَقَدْ أُوتِیَ بِالْجَوْنِیَّۃِ فِی بَیْتِ أُمَیْمَۃَ بِنْتِ النُّعْمَانِ بْنِ شَرَاحِیلَ وَمَعَہَا دَایَۃٌ لَہَا، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَیْہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ہَبِی لِی نَفْسَکِ۔)) قَالَتْ: وَہَلْ تَہَبُ الْمَلِکَۃُ نَفْسَہَا لِلسُّوقَۃِ، قَالَتْ: إِنِّی أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْکَ، قَالَ: ((لَقَدْ عُذْتِ بِمُعَاذٍ۔)) ثُمَّ خَرَجَ عَلَیْنَا فَقَالَ: ((یَا أَبَا أُسَیْدٍ اکْسُہَا رَازِقِیَّتَیْنِوَأَلْحِقْہَا بِأَہْلِہَا۔)) قَالَ: وَقَالَ غَیْرُ أَبِی أَحْمَدَ: امْرَأَۃٌ مِنْ بَنِی الْجَوْنِ یُقَالُ لَہَا أَمِینَۃُ۔ (مسند احمد: ۱۶۱۵۸)

سیدنا ابو اسید اور سیدنا سہل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کے اصحاب کا ہمارے پاس سے گزر ہوا، ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم ایک باغ تک گئے جس کا نام الشوط تھا، ہم وہاں دو اور باغوں کے پاس جا پہنچے اور ہم ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیٹھ جائو۔ اور آپ آگے چلے گئے، جونیہ خاتون کو امیمہ بنت نعمان بن شراحیل کے گھر میں لایا گیا تھا، اس کے ہمراہ اس کی ایک دایہ بھی تھی۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس گئے اورفرمایا: تم اپنے آپ کو میرے لیے ہبہ کر دو۔ اس نے کہا: کیا کوئی ملکہ اپنے آپ کو اپنی رعایا کے لیے ہبہ کرسکتی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہنے لگی: میں آپ سے اللہ کی پناہ چاہتی ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو نے اس ذات کا نام لے کر پناہ مانگی ہے کہ صرف وہی ذات ایسی ہے جس کی پناہ طلب کی جاتی ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری طرف آگئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابوا سید! تم اسے روئی کے دو سفید کپڑے دے کر اس کو اس کے اہل خانہ کے ہاں پہنچا دو۔ ابو احمد کے علاوہ باقی او ر راویوں نے جونیہ کی بجائے یوں کہا ہے کہ امیمہ بنت نعمان کے گھر میں بنو جون قبیلہ کی امینہ نامی ایک عورت کو لایا گیا تھا۔

Haidth Number: 11468
جمیل بن زید کہتے ہیں: مجھے ایک انصاری بزرگ کی صحبت میں بیٹھنے کا موقعہ ملا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہے۔ اس کا نام کعب بن زیدیا زید بن کعب تھا، اس نے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قبیلہ بنو غفار کی ایک خاتون سے نکاح کیا، جب آپ اس کے ہاں داخل ہوئے تو اپنا کپڑا ایک طرف رکھا اور بستر پر بیٹھ گئے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کی کو کھ پر برص کا سفید نشان نظر آیا توآپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بستر سے دور ہوگئے اور فرمایا: اپنے کپڑے پہن لو۔ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے جو کچھ عنایت کیا تھا، اس میں سے کوئی بھی چیز آپ نے واپس نہیں لی۔

Haidth Number: 11469
سیدہ ام شریک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ وہ ان خواتین میں سے ہے، جنھوں نے اپنے آ پ کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ہبہ کیا تھا۔

Haidth Number: 11470
سیدہ ام فضل بنت سے حارث سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ام حبیبہ بنت عباس کو اس عمر میں دیکھا کہ ابھی ان کا دودھ کچھ عرصہ قبل ہی چھڑایا گیا تھا۔ تو آپ نے فرمایا: اگر میری زندگی میں عباس کییہ بیٹی بالغ ہوگئی تو میں اس سے ضرور نکاح کروں گا۔

Haidth Number: 11471