Blog
Books
Search Hadith

ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان

256 Hadiths Found
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: مومن ایك سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔( )

Haidth Number: 1159
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: تم میں سے كسی شخص كے پاس شیطان آتا ہے اور كہتا ہے كہ فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ فلاں کو کس نے پیدا کیا؟ حتی كہ وہ كہتا ہے: تیرے رب كو كس نے پیدا كیا؟ جب وہ اس حد تك جائے تو وہ اللہ سے پناہ مانگے اور (مزید سوچنے سے) رك جائے۔( )

Haidth Number: 1160
عبیداللہ بن مقسم رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ اس نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما كی طرف دیكھا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كس طرح بیان كرتےتھے۔ آپ نے فرمایا: اللہ عزوجل اپنے آسمان اور زمین اپنے دونوں ہاتھوں میں پكڑ كر فرمائے گا: میں اللہ ہوں، اللہ اپنی انگلیاں بند كرے گا اور كھولے گا۔ میں بادشاہ ہوں( رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اپنے دائیں اور بائیں ہلنے لگے) حتی كہ میں نے منبر كی طرف دیكھا وہ نیچے سے ہلنے لگا اور میں كہنے لگا كہ كیا منبر رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو گرادے گا۔( )

Haidth Number: 1161
ابو راشد حبرانی كہتے ہیں كہ ابو امامہ باہلی نے میرا ہاتھ پكڑا اور كہنے لگے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے میرا ہاتھ پكڑ كر فرمایا: ابو امامہ !مومنین میں سے ایسے آدمی بھی ہیں جن كا دل میرے لئے نرم ہو تا ہے۔( )

Haidth Number: 1162
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ابو بكر رضی اللہ عنہ سے كہا: ابو بكر اگر اللہ چاہتا كہ اس كی نا فرمانی نہ كی جائے تو وہ ابلیس كو پیدا نہ كرتا۔( )

Haidth Number: 1163
جابر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ایام تشریق كے وسط میں ہمیں خطبہ الوداع ارشاد فرمایا: اے لوگو تمہارا رب ایك ہے، تمہارے والد(آدم)ایك ہیں، خبردار كسی عربی كو عجمی پر كوئی فضیلت نہیں، نہ كسی عجمی كو كسی عربی پر فضیلت ہے۔ نہ كسی سرخ كو سیاہ پر اور نہ كسی سیاہ كو سرخ پر فضیلت ہے سوائے تقویٰ كی صورت میں۔ تم میں سے اللہ كے نزدیك عزت والا متقی شخص ہے۔ كیا میں نے پیغام پہنچا دیا؟ صحابہ نے كہا: جی ہاں اے اللہ كے رسول ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موجود شخص غیر موجود كو پیغام پہنچا دے۔( )

Haidth Number: 1164
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ جب یہ آیت نازل ہوئی” اور اپنے قریبی رشتے داروں كو ڈرایئے“، تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے قریش کو دعوت دی، سب جمع ہو گئے تو آپ نے عام و خاص سب سے مخاطب ہو كر فرمایا: یا بنی كعب بن لؤ ئی اپنے آپ كو آگ سے بچاؤ۔ اے بنی مرہ بن كعب اپنے آپ كو آگ سے بچاؤ، اے بنی عبد شمس اپنے آپ كو آگ سے بچاؤ، اے بنی عبد مناف اپنے آپ كو آگ سے بچاؤ، اے بنی عبدالمطلب اپنے آپ كو آگ سے بچاؤ، اے فاطمہ(بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے آپ كو آگ سے بچاؤ۔ كیوں كہ اللہ كے سامنے تمہارے لئے مجھے كچھ بھی اختیار نہیں سوائے رشتہ داری كےجسے میں ملاتا رہوں گا۔( )

Haidth Number: 1165
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے مجھے فرمایا: اے عبداللہ بن عمرو تم مسلسل روزے ركھتے ہو، اور رات كو قیام كرتے ہو، اور جب تم ایسا كرتے ہو تو آنكھیں دھنس جاتی ہیں اور سانسیں بوجھل ہو جاتی ہیں۔ اس شخص كا كوئی روزہ نہیں جس نے ہمیشہ روزہ ركھا، مہینے میں تین دن روزے ركھناسارے مہینے كے روزے ركھنے كے برابر ہے۔ میں نے كہا: میں اس سے زیادہ طاقت ركھتا ہوں، آپ نے فرمایا: تو پھر داؤد علیہ السلام كا روزہ ركھو وہ ایك دن روزہ ركھتے اور ایك دن افطار كرتے اور جب دشمن سے سامنا ہوتا تو بھاگتے نہ تھے۔

Haidth Number: 1166
سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت كے دن ایك آدمی اتنی نیكیاں لائے گا كہ گمان ہو گا كہ ان كے ذریعے نجات پالے گا۔ جن پر اس نے ظلم كیا ہوگاوہ آدمی كھڑے ہونگے، تو اس كی نیكیوں میں سے لے كر مظلوم كو دے دی جائیں گی۔ حتی كہ اس كی كوئی نیكی باقی نہیں بچے گی۔ پھر بھی مظلوم آتے رہیں گے جب اس كی نیكیاں باقی نہیں رہیں گی تو مظلوم كے گناہ لے كر اس كے گناہوں پر ركھ دیئے جائیں گے۔( )

Haidth Number: 1167
آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: نصف شعبان كی رات اللہ تبارك و تعالیٰ اپنی مخلوق كی طرف جھانكتا ہے اور اپنی تمام مخلوق كو معاف كردیتا ہے سوائے مشرك اور كینہ ركھنے والے كے۔( )

Haidth Number: 1168
جابر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كچھ توحید والوں كو جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔ حتی كہ وہ جل كر كوئلہ ہوجائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ كی رحمت انہیں پہنچے گی، انہیں نكال لیا جائے گا اور جنت كے دروازوں پر ڈال دیا جائے گا۔ جنت والے ان پر پانی چھڑكیں گے تو وہ اس طرح اگ آئیں گے جس طرح سیلاب كے كچرے میں كوئی پودا نكل آتا ہے ،پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے۔( )

Haidth Number: 1169
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی آیا اور كہنے لگا میں نے (خواب میں)اپنا سر كچلتے ہوئے دیكھا، اور دیكھا كہ وہ لڑھك رہا ہے۔رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: شیطان تم میں سے كسی بھی شخص كے پاس آ كر خوف دلاتا ہے، پھر وہ شخص صبح كے وقت لوگوں كو بتاتا پھرتا ہے۔( )

Haidth Number: 1170
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں نے اپنے بندے سے قرض مانگا اس نے مجھے قرض نہیں دیا، اور میرے بندے نے مجھے گالی دی لیكن اسے معلوم نہیں اور ایك روایت میں ہے۔ اس كے لئے مناسب نہیں كہ وہ مجھے گالی دے۔ وہ كہتا ہے: ہائے زمانہ ہائے زمانہ( تین مرتبہ) ۔جبكہ زمانہ تو میں ہوں۔( )

Haidth Number: 1171
ابو ذر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: جس شخص نے كوئی نیكی كی اس كے لئے دس گناہے ،یا اس سے بھی زیادہ اور جس شخص نے برائی كی اس كے لئے اس كی جزا ہے یا میں چاہوں تو اسے معاف كر دوں اور جس شخص نے زمین بھر گناہ كئے پھر مجھ سے ملا اور میرے ساتھ كسی كو شریك نہ كیا تو میں اس كے لئے اتنی ہی مغفرت ركھ دوں گا۔ اور جو شخص ایك بالشت میرے قریب ہوا میں ایك ہاتھ اس كے قریب ہو تا ہوں اور جو شخص ایك ہاتھ میرے قریب ہوا میں دو ہاتھ اس كے قریب ہوتا ہوں اور جو چل كر میرے پاس آتا ہے میں دو ڑ كر اس كے پاس آتا ہوں۔( )

Haidth Number: 1172
) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ كا دایاں ہاتھ بھرا ہوا ہے ، اللہ كا رات دن خرچ كرنا اسے كم نہیں كرتا، تمہارا كیا خیال ہے جب سے اس نے آسمان اور زمین كو پیدا كیا ہے كتنا خرچ كیا ہوگا؟ لیكن اس كے دائیں ہاتھ میں جو كچھ ہے وہ كم نہیں ہوا، اور اللہ كا عرش پانی پر ہے اس كے دوسرے ہاتھ میں مال ہے۔ جسے وہ بلند كرتا ہے اور نیچے كرتا ہے۔( )

Haidth Number: 1173
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ممکن ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں یہاں تک كہ كوئی كہنے والا كہے گا : یہ اللہ ہے جس نے مخلوق كو پیدا كیا، لیكن اللہ كو كس نے پیدا كیا؟ جب وہ ایسا كہیں تو تم كہو:”اللہ ایك ہے، اللہ بے نیاز ہے، نہ اس نے كسی كو جنا اور نہ اس كو كسی نے جنا، اور كوئی اس كے برابر نہیں“۔پھر اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوكے اور شیطان سے پناہ مانگے۔

Haidth Number: 1174