Blog
Books
Search Hadith

ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان

256 Hadiths Found
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو شخص كاہن كے پاس آیا اور اس كی بات كی تصدیق كی اس نےمحمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌پر نازل شدہ (شریعت) كا انكار كیا۔( )

Haidth Number: 1099
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول جاہلیت میں ہم نے جو عمل كئے كیا ان كی وجہ سے ہمارا مواخذہ كیا جائے گا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس نے اسلام لانے كے بعد نیك اعمال كئے اس كا جاہلیت میں كئے گئے اعمال كی وجہ سے مواخذہ نہیں كیا جائے گا ، اور جس نے اسلام لانے كے بعد بھی روش تبدیل نہ كی اسے پہلے اور بعد كے گناہوں كی وجہ سے پكڑا جائے گا۔( )

Haidth Number: 1100
ابو ذر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس نے باقی ماندہ زندگی میں نیك عمل كئے تو اس كی گذشتہ زندگی كے گناہ معاف كر دئے جائیں گے۔ اور جس نے باقی ماندہ زندگی میں برے عمل كئے اسے گزشتہ زندگی اور باقی ماندہ زندگی كے گناہوں میں جكڑ لیا جائے گا۔( )

Haidth Number: 1101
ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی اونٹنی كے ساتھ كھڑا تھا۔ آپ نے اچھی باتیں كہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اہل كتاب میں سے جو اسلام لے آیا اس كے لئے دو گنا اجر ہے اور اس كے لئے وہی كچھ ہے جو ہمارے لئے ہے اور اس پر وہی ذمہ داری ہے جو ہم پر ہے۔ اور مشركین میں سے جو مسلمان ہوا اس كے لئے اس كا اجر ہے۔ اس كے لئے وہی كچھ ہے جو ہمارے لئے ہے اور اس كے ذمے وہی كچھ ہے جو ہمارے ذمے ہے۔( )

Haidth Number: 1102
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے علم نجوم حاصل كیا ، اس نے جادو كا ایك حصہ حاصل كیا۔( )

Haidth Number: 1103
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے ہدایت كی طرف بلایا اس شخص كے لئے ان لوگوں كے اجر كے برابر اجر ہوگا جنہوں نے اس كی پیروی كی، ان كے اجر میں سے كوئی چیز كم نہیں كی جائے گی۔ اور جس شخص نے گمراہی كی طرف بلایا اس پر ان لوگوں كے گناہوں كے برابر گناہ ہو گا جنہوں نے اس كی پیروی كی، ان كے گناہوں سے كچھ كم نہیں ہوگا۔( )

Haidth Number: 1104
) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے كسی تكلیف میں مبتلا شخص كو دیكھا اور یہ کلمات كہے: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلا.”تمام تعریفات اس اللہ كے لئے جس نے مجھے اس تكلیف سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا كیا، اور مجھے بہت ساری مخلوق پر فضیلت دی“۔ تو اسے وہ مصیبت نہیں پہنچے گی۔( )

Haidth Number: 1105
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جسے یہ بات پسند ہو كہ وہ ایمان كا ذائقہ محسوس كرے تو كسی بھی شخص سےاللہ كے لئے محبت كرے۔( )

Haidth Number: 1106
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے لوگوں میں اپنے عمل كی تشہیر كی اللہ تعالیٰ اسے بھی قیامت كے دن اپنی مخلوق كے سامنے مشہور كر دے گا۔ اور اسے حقیرو ذلیل كرے گا۔( )

Haidth Number: 1107
عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : جس شخص نے گواہی دی كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبودِ برحق نہیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔( )

Haidth Number: 1108
انس بن مالك رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے ہمارے طریقے پر نماز پڑھی، ہمارے قبلے كی طرف رخ كیا، ہمارا ذبیحہ كھایا، تو یہ وہی مسلمان ہے جس كے لئے اللہ اور اس كے رسول كا ذمہ ہے۔ اس لئے تم اللہ كے ذمے كو نہ توڑو۔( )

Haidth Number: 1109
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے خالص دل سے ”لا الہ الا اللہ“ كہا وہ جنت میں داخل ہوگا۔( )

Haidth Number: 1110
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملا كہ نہ تو اس نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کیااور نہ حرام خون بہایا تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔( )

Haidth Number: 1111
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملا كہ اللہ كے ساتھ كسی كوشریك نہیں كرتا تھا، پانچ نمازیں پڑھتا، رمضان كے روزے ركھتاتھا، اسے بخش دیا جائے گا۔ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول كیا میں انہیں خوشخبری نہ دے دوں ؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: انہیں چھوڑ دو (یہ) عمل كرتے رہیں۔( )

Haidth Number: 1112
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جو شخص اللہ كو نہیں پكارتا (اللہ سے دعا نہیں کرتا)اللہ اس پر غصے ہوتا ہے۔( )

Haidth Number: 1113
ا بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جو شخص شرك كی حالت میں مر گیا وہ آگ میں داخل ہوگا۔( )

Haidth Number: 1114
ابو مالك اشجعی اپنے والد(طارق بن اشیم)سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ جس شخص نے اللہ تعالیٰ كو ایك سمجھا اور اللہ كے علاوہ دوسرے معبودوں كا انكار كیا اس كا مال اور خون حرام ہے اور اس كا حساب اللہ عزوجل كے ذمے ہوگا۔( )

Haidth Number: 1115
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مومن مومن كا آئینہ ہے اور مومن مومن كا بھائی ہے۔ اس كے مال كی حفاظت كرتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔( )

Haidth Number: 1116
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ اہل ایمان میں سے مومنین سر اور جسم كی مانند ہیں۔ اہل ایمان كو جو تكلیف پہنچتی ہے، مومن بھی وہ تكلیف محسوس كرتا ہے۔ جس طرح جسم میں تكلیف ہوتی ہے تو سر بھی وہ تكلیف محسوس كرتا ہے۔( )

Haidth Number: 1117
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ، نہ اس پر خود ظلم کرتا ہےاور نہ اسے کسی کے سپرد کرتا ہے،اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت میں لگا رہتا ہےاللہ تعالیٰ اس کی ضرورت (پوری کرنے میں )لگا رہتا ہے،اورجس شخص نے کسی مسلمان سے کسی تکلیف کو دور کیااللہ تعالیٰ اس سے قیامت کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دور کردے گا۔اورجس شخص نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا۔( )

Haidth Number: 1118
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مسلمان جسدِ واحد کی طرح ہیں ،اگر آنکھ میں تکلیف ہوتی ہے توسارابدن تکلیف محسوس کرتا ہےاور اگر سر میں تکلیف ہوتی ہےتو سارا بدن تکلیف محسوس کرتا ہے۔( )

Haidth Number: 1119
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ابو ذر رضی اللہ عنہ سے كہا: ایمان کا کونسا گوشہ۔ میرا گمان ہے کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا کہ زیادہ قابل بھروسہ ہے؟ ابو ذرنے كہا: اللہ اور اس كا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ كے لئے دوستی اور اللہ كے لئے دشمنی اللہ كے لئے محبت اور اللہ كے لئے نفرت کرنا۔( )

Haidth Number: 1120
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ابو ذر رضی اللہ عنہ سے كہا: ایمان كا كونسا كڑا مضبوط ہے؟ ابو ذرنے كہا: اللہ اور اس كا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ كے لئے دوستی اور اللہ كے لئے دشمنی اللہ كے لئے محبت اور اللہ كے لئے نفرت۔( )

Haidth Number: 1121
ابن زرارہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: آخری زمانے میں اللہ كی تقدیر كو جھٹلانے والوں كے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: (القمر۴۸:۴۹) ترجمہ :(اوران گناہ گاروں سےکہاجائےگا)دوزخ کی آگ لگنےکےمزےچکھو۔بےشک ہم نےہرچیز کو ایک مقررہ اندازے پر پیدا کیا ہے۔( )

Haidth Number: 1122

) عَنْ أَبَانِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ: أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ مَرْوَانَ نَحْوًا مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ فَقُلْنَا: مَا بَعَثَ إِلَيْهِ السَّاعَةَ إِلَّا لِشَيْءٍ سَأَلَهُ عَنْهُ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: أَجَلْ سَأَلَنَا عَنْ أَشْيَاءَ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: نَضَّرَ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَهُ حَتَّى يُبَلِّغَهُ غَيْرَهُ فَإِنَّهُ رُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ ثَلَاثُ خِصَالٍ لَا يَغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُسْلِمٍ أَبَدًا إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْأَمْرِ وَلُزُومُ الْجَمَاعَةِ فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ وَقَالَ: مَنْ كَانَ هَمُّهُ الْآخِرَةَ جَمَعَ اللهُ شَمْلَهُ وَجَعَلَ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الدُّنْيَا فَرَّقَ اللهُ عَلَيْهِ ضَيْعَتَهُ وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ وَلَمْ يَأْتِهِ مِنْ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ.

ابان بن عثمان سے مروی ہے كہ زید بن ثابت مروان كے پاس سےتقریباً نصف النہار كے وقت باہر نكلے۔انہیں اس وقت کچھ پوچھنے کے لئےہی بلایا گیا ہوگا۔ میں ان کی طرف بڑھا اور ان سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ہاں۔ اس نے مجھ سے کچھ ایسی باتیں پوچھیں جو میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنیں ہیں۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے : اللہ تعالیٰ اس شخص كو تروتازہ ركھے جس نے ہم سے كوئی بات سنی اسے یاد كیا اور اسے دوسرے تك پہنچایا۔ كیوں كہ كچھ سننے والے لوگ فقیہ نہیں ہوتے اور كچھ فقیہ لوگ ایسے شخص تك بات پہنچاتے ہیں جو ان سے زیادہ فقیہ ہوتے ہیں۔ تین عادتیں ایسی ہیں جن پر كسی مسلمان كا دل كبھی دھوكہ نہیں كرتا: اللہ تعالیٰ كے لئے خالص عمل كرنا، امراء كی خیر خواہی كرنا، اور جماعت كے ساتھ چمٹے رہنا۔ كیوں كہ ان کو دعوت پچھلے لوگوں کا بھی احاطہ کرلیتی ہے۔ اور فرمایا:جس شخص كا غم آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس كے بكھرے كام جمع كر دیتا ہے اور اس كے دل میں غنا(بے پروائی)ركھ دیتا ہے۔ اور دنیا ذلیل ہو كر اس كے پاس آتی ہے، اور جس شخص كا مقصد دنیا كمانا ہو اللہ تعالیٰ اس كے كام بكھیر دیتا ہے، اور اس كی آنكھوں كے درمیان فقیری (محتاجی)ركھ دیتا ہے اور دنیا اسے اتنی ہی حاصل ہوتی ہے جتنی اس كے مقدر میں لكھی جاچكی ہو۔( )

Haidth Number: 1123
عبید بن رفاعہ زرقی سے مروی ہے كہ اسماء بنت عمیس نے كہا:اے اللہ كے رسول جعفر كے بچوں كوجلدی نظر لگ جاتی ہے، کیا میں ان کے لئے کوئی دم سیکھ لوں یا ان کو دم کروا لیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ٹھیك ہے اگر كوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جاتی تو نظر اس سے سبقت لے جاتی۔( )

Haidth Number: 1124

عَنْ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: النَّاسُ أَرْبَعَةٌ وَالْأَعْمَالُ سِتَّةٌ فَالنَّاسُ: 1- مُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ 2- وَمُوَسَّعٌ لَهُ فِي الدُّنْيَا مَقْتُورٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ 3- وَمَقْتُورٌ عَلَيْهِ فِي الدُّنْيَا مُوَسَّعٌ عَلَيْهِ فِي الْآخِرَةِ 4- وَشَقِيٌّ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. وَالْأَعْمَالُ: 1و2- مُوجِبَتَانِ 3و4- وَمِثْلٌ بِمِثْلٍ 5- وَعَشْرَةُ أَضْعَافٍ 6- وَسَبْعُ مِائَةِ ضِعْفٍ. 1و2- فَالْمُوجِبَتَانِ: مَنْ مَاتَ مُسْلِمًا مُؤْمِنًا لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا فَوَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَمَنْ مَاتَ كَافِرًا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ 3و4- وَمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا فَعَلِمَ اللهُ أَنَّهُ قَدْ أَشْعَرَهَا قَلْبَهُ وَحَرَصَ عَلَيْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ وَمَنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ وَاحِدَةً وَلَمْ تُضَاعَفْ عَلَيْهِ 5- وَمَنْ عَمِلَ حَسَنَةً كَانَتْ لَهُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا 6- وَمَنْ أَنْفَقَ نَفَقَةً فِي سَبِيلِ اللهِ كَانَتْ لَهُ بِسَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ.

خریم بن فاتك اسدی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: لوگ چار قسم كے ہیں اور اعمال چھ قسم كے۔ لوگوں میں ایك جسے دنیا وآخرت میں فراخی دی گئی، دوسرا وہ جسے دنیا میں فراخی اور آخرت میں محتاجی دی گئی، تیسرا وہ جسے دنیا میں محتاجی اور آخرت میں فراخی دی گئی، چوتھا وہ جو دنیا وآخرت میں بد بخت ہے، اور اعمال (١) اور (٢) واجب كرنے والے ہیں، (٣) اور (٤) برابر برابر ہیں، پانچواں دس گنا اور چھٹا سات سو گنا تك۔ ١ اور ٢: جو واجب كرنے والے ہیں،وہ یہ ہیں كہ جومسلمان شخص ایمان كی حالت میں مرا اور اس نے اللہ كے ساتھ شرك نہیں كیا اس كے لئے جنت واجب ہوگئی، اور جو شخص كفر كی حالت میں مرا اس كے لئے آگ واجب ہوگئی۔ ٣ اور ٤: جس شخص نے نیكی كا ارادہ كیا اور نیكی نہیں كی اور اللہ تعالیٰ كو معلوم ہے كہ اس نے دل میں ارادہ كیا تھا اور عمل كرنے پر حریص تھا، اس كے لئے ایك نیكی لكھ دی گئی، اور جس شخص نے كسی برائی كا ارادہ كیا وہ لكھی نہیں جائے گی، اور جس شخص نے برائی كر لی اس كے لئے ایك ہی لكھی جائے گی، اس سے زیادہ نہیں۔٥: جس شخص نے كوئی نیكی كی وہ دس گنا تك ہے۔٦: اور جس شخص نے اللہ كے راستے میں كوئی چیز خرچ كی اس كے لئے سات سو گنا تك ہے۔( )

Haidth Number: 1125
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے دو مٹھیوں كے بارے میں فرمایا: یہ اس كے لئے اور یہ اس كے لئے ہیں۔( )

Haidth Number: 1126
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہتے ہیں كہ بنو عامر كا ایك شخص رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پا س آیا ۔ وہ علاج معالجہ كرتا تھا،كہنے لگا: اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )آپ كچھ عجیب سی باتیں كرتے ہیں،كہیں تو میں آپ كا علاج كروں؟ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اسے اللہ كی طرف دعوت دی پھر فرمایا: كیا تم كوئی نشانی دیكھنا چاہتے ہو؟ اس كے پاس كھجور كا ایك درخت تھا، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس كی ایك شاخ كو بلایا تو اس كا رخ آپ كی طرف ہو گیا، وہ آپ كو سجدہ كرتا اور اپنا سر اٹھاتا ہوا آپ كے پاس پہنچ گیا اورآپ كے سامنے كھڑا ہو گیا، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس سے كہا:اپنی جگہ واپس چلے جاؤ، وہ اپنی جگہ لوٹ گیا، عامری نے كہا: واللہ میں كبھی بھی آپ كی بات كو نہیں جھٹلاؤں گا ،پھر كہنے لگا: اے آل بنی صعصعہ واللہ میں ان کی کسی بات كو كبھی بھی نہیں جھٹلاؤں گا۔( )

Haidth Number: 1127
ابو صالح سے مروی ہے كہ میں نے ابو درداء رضی اللہ عنہ سے سنا، ان سے اس آیت كے بارے میں سوال كیا گیا :﴿(يونس۶۳) وہ لوگ جو ایمان لائے اور پرہیز گاربنے ان كے لئے دنیا كی زندگی میں خوشخبری ہے“۔ ابو درداء رضی اللہ عنہ نے كہا: جب سے میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سوال كیا ہے تمہارے علاوہ مجھ سے كسی نےیہ سوال نہیں كیا: آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا کہ تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے نہیں پوچھا، یہ نیك خواب ہے جو بندہ دیكھتا ہے یا اسے دكھایا جاتا ہے۔( )

Haidth Number: 1128