Blog
Books
Search Hadith

ایمان، توحید، دین اورتقدیر كا بیان

256 Hadiths Found
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے اس امت میں سے جو شخص میرے بارے میں سنے ،یہودی ہو یا عیسائی پھر مجھ پر ایمان نہ لائے تو وہ آگ میں داخل ہوگا۔( )

Haidth Number: 1129
یوسف بن عبداللہ بن سلام اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ساتھ جا رہے تھے كہ آپ نے وادی میں ایك آدمی كو سنا جو كہہ رہاتھا”أَشْهَدُ أَنَّ لا إِلَهَ إِلا اهُت ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رّسُولُ اللهِ“( میں گواہی دیتا ہوں كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اللہ كے رسول ہیں)۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اور میں بھی گواہی دیتا ہوں اور میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں كہ: جس شخص نے بھی یہ گواہی دی تو وہ شرك سے بری ہے۔ یعنی شہادتین كی گواہی، یہ لفظ نسائی كے ہیں اور طبرانی نے شروع میں یہ الفاظ زیادہ كئے : ۔۔۔جب لوگوں نے سنا وہ كہہ رہے تھے :اے اللہ كے رسول كون سا عمل افضل ہے؟ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:اللہ اور اس كے رسول پر ایمان لانا، جہاد فی سبیل اللہ كرنا اور مقبول حج ، اور پھر آگے یہی الفاظ ہیں۔

Haidth Number: 1130
ام سلمہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ میں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے كہا: ہشام بن مغیرہ صلہ رحمی كرتا تھا، مہمان نوازی كرتاتھا، غلام آزاد كرتا تھا، كھانا كھلاتا تھا، اگر وہ آپ كے دور میں زندہ ہوتا تو اسلام لے آتا ، كیا یہ كام اسے نفع دے گا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: نہیں ،كیوں كہ وہ دنیا كے لئے دیا كرتا تھا ، شہرت اور تعریف كے لئے دیا كرتا تھا اور كبھی بھی اس نے یہ نہیں كہا: اے میرے رب قیامت كے دن میری خطائیں معاف كر دے۔( )

Haidth Number: 1131
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا اور كہنے لگا: اے اللہ كے نبی كونسا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ پر ایمان لانا اور تصدیق كرنا اور اس كے راستے میں جہاد كرنا، اس نے كہا: اے اللہ كے رسول میں اس سے كم درجے والا عمل پوچھ رہا ہوں ۔ آپ نے فرمایا: درگزر اور صبر،اس نے كہا: اے اللہ كے رسول !میں اس سے بھی كم درجے والا عمل پوچھ رہا ہوں۔آپ نے فرمایا : اللہ تبارك و تعالیٰ نے تمہارے لئے جو فیصلہ كر دیا ہے اس میں اللہ تعالیٰ كو الزام نہ دو۔( )

Haidth Number: 1132
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے كہا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: زمانے كو گالی نہ دو، كیوں كہ اللہ عزوجل نے فرمایا: میں زمانہ ہوں، دن اور رات میرے لئے ہیں میں نئے سرے سے انہیں بناتا ہوں اور پھیرتا ہوں، اور میں بادشاہوں كے بعد دوسرے بادشاہ لاتا ہوں۔( )

Haidth Number: 1133
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: رزق كے بارے میں كبھی بھی یہ خیال مت كرو كہ وہ دیر سےپہنچا كیوں كہ كوئی بھی بندہ اس وقت تك نہیں مرے گا جب تك وہ اپنے رزق كا آخری لقمہ نہ كھا لے اس لئے مانگنے میں اچھا طریقہ اختیار كرو، حلال لو، حرام چھوڑ دو۔( )

Haidth Number: 1134
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كسی شخص كے عمل كو دیكھ كر خوش نہ ہو جاؤ جب تك تم اس كاخاتمہ نہ دیكھ لو۔ كیوں كہ عمل كرنے والا ایك طویل عرصے تك نیك عمل كرتا رہتا ہے كہ اگر( اسی عمل پر)مر جائے تو جنت میں داخل ہو جائے۔ پھر اچانك وہ برے عمل كرنا شروع كر دیتا ہے، اور كوئی شخص طویل عرصہ برے عمل كرتا رہتا ہے كہ اگر( اسی عمل پر)مر جائے تو جہنم میں داخل ہو جائے، پھر اچانك وہ نیك عمل شروع كر دیتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے بھلائی كا ارادہ كرتا ہے تو اسے اس كی موت سے پہلے استعمال كرلیتاہے۔ اس كے لئے نیك عمل كے دروازے كھول دیتاہے(پھر اس كی روح قبض كر لیتا ہے)۔ ( )

Haidth Number: 1135
سائب بن یزید ابن ا خت نمر سے مرفوعاً مروی ہے كہ : كوئی بیماری متعدی نہیں نہ صفر(پیٹ كی بیماری)ہے اور نہ ہی ہامہ(الو، رات كا ایك پرندہ)ہے۔( )

Haidth Number: 1136
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ ہی كوئی بدشگونی ہے اور میں نیك فال كو پسند كرتا ہوں ۔( )

Haidth Number: 1137
ا بن عمر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ كوئی بدشگونی ہے اور نحوست تین چیزوں میں ہے، عورت میں ، گھوڑے میں اور گھر میں۔( )

Haidth Number: 1138
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ کوئی بیماری متعدی نہیں ، نہ ہی بدشگونی جائز ہےاور نظر لگنا سچ بات ہے۔ ( )

Haidth Number: 1139
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ ہی بدشگونی جائزہے، نہ صرَ(پیٹ كی بیماری)ہے، نہ ہامہ(الو)، رات كا پرندہ)ہے، ایک بدو نے كہا: ان اونٹوں كی كیا صورتحال ہےجو ریگستان میں ہوتے ہیں گویا كہ وہ صحت مند ہر نیاں ہیں، ان میں ایك خارش زدہ اونٹ مل جاتا ہے ، اور انہیں بھی خارش زدہ كر دیتا ہے؟ آپ نے فرمایا: پہلے اونٹ كو كس نے خارش زدہ كیا؟ ( )

Haidth Number: 1140
جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ ہی بدشگونی جائزہے اور نہ غول(چھلاوہ، جن بھوت)وغیرہ ہے۔( )

Haidth Number: 1141
سعید بن مسیب سے مروی ہے كہ میں نے سعد بن ابی وقاص سے بدشگونی كے بارے میں سوال كیا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا اور كہنےلگے تمہیں كس نے بتایا؟ میں نے مناسب نہیں سمجھا كہ انہیں اس شخص كے بارے میں بتاؤں جس نے مجھے بتایا ہے؟ (پھر) کہا کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ بدشگونی جائزہے، اور نہ ہام(الو)ہے۔ اگر كسی چیز میں نحوست ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی ۔ اور جب تم كسی علاقے میں طاعون كے متعلق سنو تو اس میں نہ جاؤ اور جب طاعون كسی علاقے میں آجائے اور تم اس میں ہو تو پھر وہاں سے نہ بھاگو۔( )

Haidth Number: 1142
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ كوئی بدشگونی ہے، نہ ہامہ(الو)ہے اور نہ ہی صفر(پیٹ كی بیماری)ہے اور كوڑھی سے اس طرح بھاگو جس طرح شیر سے (ڈر كر) بھاگتے ہو۔( )

Haidth Number: 1143
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ كوئی بدشگونی ہے اور مجھے نیك فال اچھا کلمہ پسند ہے۔( )

Haidth Number: 1144
ابو زناد رحمہ اللہ كہتے ہیں كہ میں نے صحابہ كی اولاد میں سے اللہ کے پسندیدہ، قناعت کرنے والے اور لوگوں کے خیر خواہوں جس سے کچھ لوگوں نے بیان كیا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كوئی بیماری متعدی نہیں، نہ ہی ہامہ ہے اور نہ صفرہے، اور كوڑھی سے اس طرح بچو جس طرح شیر سے بچا جاتا ہے۔( )

Haidth Number: 1145
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ہم نے سو ایك جیسی چیزوں میں سے سوائے مومن آدمی كے كسی كو بہتر نہیں جانا۔( )

Haidth Number: 1146
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ تم میں سے كوئی شخص اس وقت تك مومن نہیں ہو سكتا جب تك وہ اپنے بھائی كے لئے (بھلائی کے اعتبار سے) وہی كچھ پسند نہ كرے جو وہ اپنے لئے پسند كرتا ہے۔

Haidth Number: 1147
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ كوئی بندہ اس وقت تك مومن نہیں ہوتا جب تك وہ اچھی اور بری تقدیر پر ایمان نہ لائے اور اسے یہ معلوم ہو جائے كہ اسے جو كچھ ملنے والا ہے وہ اس سے چھوٹ نہیں سكتا اور جو اسے نہیں ملنے والا وہ اسے كبھی نہیں ملے گا۔( )

Haidth Number: 1148
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہتی ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول ابن جدعان جاہلیت میں صلہ رحمی كرتا تھا اور مساكین كو كھاناكھلاتا تھا۔ كیا یہ بات اسے نفع دے گی؟ آپ نے فرمایا: نہیں اے عائشہ اس نے كسی دن بھی نہیں كہا: اے میرے رب قیامت كے دن میری خطائیں معاف فرما۔( )

Haidth Number: 1149
ابو درداء رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كوئی بندہ ایمان كی حقیقت تك اس وقت تك نہیں پہنچ سكتا جب تك اسے یہ معلوم نہ ہو جائے كہ اسے جو ملنے والا ہے اس سے رہے گا نہیں اور جو اسے نہیں ملنے والا وہ اسے ملے گا نہیں۔( )

Haidth Number: 1150
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: كسی آدمی كے دل میں ایمان اور كفر جمع نہیں ہو سكتے، اور نہ جھوٹ اور سچائی اكھٹے ہو سكتےہیں، اور نہ ہی خیانت اور امانت اكھٹے ہو سكتے ہیں۔( )

Haidth Number: 1151
) انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ایك نو جوان كے پاس آئے وہ موت كی كشمش میں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: تم اپنے آپ كو كیسا محسوس كر رہے ہو؟ اس نے كہا: اے اللہ كے رسول میں اللہ تعالیٰ سے رحمت كی امید ركھتا ہوں اور اپنے گناہوں سے بھی ڈرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:ایسے وقت میں (یعنی موت کے وقت)کسی بندے کے دل میں جب خوف اور امید جمع ہوجائیں تواللہ تعالیٰ اسےوہ چیزدے دیتا ہےجس کی امید رکھتا ہےاور اس چیز سےبے خوف کردیتاہےجس سے ڈرتاہے ۔

Haidth Number: 1152
ابو ریحانہ سے مرفوعا مروی ہے كہ تكبر كا كوئی حصہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ كسی نے كہا: اے اللہ كے نبی مجھے یہ بات پسند ہے كہ میں اپنے كوڑےکی رسیوں کواور جوتے كے تسمے كو خوب صورت بناؤں۔ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یہ تكبر سے نہیں، یقینا اللہ تعالیٰ خوب صورت ہے اور خوب صورتی كو پسند كرتا ہے، اور تكبرصرف یہ ہے کہ كوئی شخص حق كا انكارکرے اور لوگوں كو حقیر سمجھے۔( )

Haidth Number: 1153
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس امت كا معاملہ اس وقت تك بہتر رہے گا جب تك یہ اولاد اور تقدیر كے بارے میں گفتگو نہیں كریں گے۔( )

Haidth Number: 1154
جابر بن سمرہ سے مرفوعا مروی ہے یہ دین قیامت تك قائم رہے گا یا جب تك ان پر بارہ خلیفہ نہ گزر جائیں جو سب كے سب قریش سے ہوں۔( )

Haidth Number: 1155
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: لوگ سوال كرتے رہیں گے اور كہیں گے یہ كس طرح اور یہ كس طرح؟ حتی كہ وہ كہیں گے : اللہ تعالیٰ لوگوں كو پیدا كرنے والا ہے اللہ تعالیٰ كو كس نے پیدا كیا؟ اس وقت وہ گمراہ ہو جائیں گے۔( )

Haidth Number: 1156
جابر بن سمرہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ :یہ دین ہمیشہ قائم رہےگا اور اس پر قیامت تك مسلمانوں كی ایك جماعت قتال كرتی رہے گی۔( )

Haidth Number: 1157
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : زانی جب زنا كرتا ہے تو مومن نہیں رہتا، اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو مومن نہیں رہتا اور چور جب چوری كرتا ہے تو مومن نہیں رہتا اور ڈاكو جب ڈاكہ ڈالتا ہے اور لوگوں كی آنكھیں اس كی طرف اٹھی ہوں تو وہ مومن نہیں رہتا۔( )

Haidth Number: 1158