Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْبُرُوْجُ یہ فُرْجٌ کی جمع ہے، جس کے معنی قصر کے ہیں اسی مناسبت سے ستاروں کے مخصوص منازل کو بروج کہا گیا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الۡبُرُوۡجِ ) (۸۵:۱) آسمان کی قسم جس میں برج ہیں۔ (الَّذِیۡ جَعَلَ فِی السَّمَآءِ بُرُوۡجًا ) (۲۵:۶۱) جس نے آسمان میں برج بنائے۔ اور آیت کریم: (وَ لَوۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ بُرُوۡجٍ مُّشَیَّدَۃٍ ) (۴:۷۸) خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو۔ میں بروج سے مضبوط قلعے اور محلات بھی مراد ہوسکتے ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ستاروں کی برجیں مراد ہوں اور اس صورت میں بروج کے ساتھ فقط مُشَیَّدَۃ کا استعمال بطور استعارہ ہوگا۔ جیساکہ زہیر نے کہا ہے(1) (طویل) (۴۴) وَمَنْ ھَابَ اَسْبَابَ الْمَنَایَا یَنَلْنَہٗ، وَلَوْ نَالَ اَسْبَابَ السَّمَائِ بِسُلَّم۔ جو شخص اسباب موت سے ڈرتا ہے تو وہ لامحالہ اس کو پالیں گے۔ اگرچہ سیڑھی لگاکر آسمان کے اسباب پر کیوں نہ چلا جائے۔ اگر زمین کی برجیں مراد ہوں تو یہ اسی معنی کی طرف اشارہ ہوگا جسے دوسرے شاعر نے یوں ادا کیا ہے۔ (2) (بسیط) (۴۵) وَلَوْ کُنْتُ فِیْ غِمْدَانَ یَحْرُسُ بَابَہٗ، اَرَاجِیْلُ اُحْبُوْشٍ وَاَسْوَدُ اٰلِفٗ۔ (۴۶) اِذًا لَاَتَتْنِیْ حَیْثُ کُنْتُ مَنِیَّتِیْ، یَحُثُّ بِھَا ھَادٍ لِاَثْرِیَ قَائِفٗ۔ اور اگر غمدان کے قلعہ میں چلا جاؤں جس کے دروازہ پر حبشی پہرہ دے رہے ہوں تو پھر بھی موت میرے پاس پہنچ جائے، جیسے ایک قائف ہدی خواں میرے نقش قدم پر چلا جارہا ہوگا۔ ثَوْبٌ مُبَرَّجٌ: اس کپڑے کو کہتے ہیں جس پر برجوں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں پھر اس میں معنی حسن کا اعتبار کرکے تَبَرَّجَتِ الْمَرْئَ ۃُ کا محاورہ استعمال کرتے ہیں۔ یعنی عورت نے مزین کپڑے کی طرح آرائش کا اظہار کیا۔ بعض کہتے ہیں کہ تَبَرَّجَتِ الْمَرْئَ ۃ کے معنی ہیں عورت اپنے قصر سے ظاہر ہوئی جیساک ہان دونوں آیتوں: (وَ قَرۡنَ فِیۡ بُیُوۡتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجۡنَ تَبَرُّجَ الۡجَاہِلِیَّۃِ الۡاُوۡلٰی) (۳۳:۳۳) اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت کے زمانہ میں اظہار تجمل کرکے اپنے محلات سے نکلا کرتی تھیں، اسی طرح اب مت نکلو زینت نہ دکھاؤ۔ (غَیۡرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیۡنَۃٍ ) (۲۴:۶۰) بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں ظاہر نہ کریں۔ سے معلوم ہوتا ہے اور پھر حسن وسعت میں تشبیہ دے کر وسعت چشم اور حسن نظر کے لیے اَلْبُرْج کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْبُرُوْجِ سورة البروج(85) 1
بُرُوْجًا سورة الحجر(15) 16
بُرُوْجًا سورة الفرقان(25) 61
بُرُوْجٍ سورة النساء(4) 78
تَبَرَّجْنَ سورة الأحزاب(33) 33
تَــبَرُّجَ سورة الأحزاب(33) 33
مُتَبَرِّجٰتٍۢ سورة النور(24) 60