Blog
Books
Search Quran
Lughaat

نَکَلَ عَنِ الشَّیْئِ:کسی کام سے کمزور اور عاجز ہوجانا۔ نَکَّلْتُہٗ:کسی کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دینا۔اور نَکْلٌ جانور کی بیڑی اور لگام کے لوہے کو کہتے ہیں۔کیونکہ یہ بھی چلنے سے مانع ہوتے ہیں۔اس کی جمع اَنْکَالٌ ہے۔قرآن پاک میں ہے:۔ (اِنَّ لَدَیۡنَاۤ اَنۡکَالًا وَّ جَحِیۡمًا) (۷۳۔۱۲) کچھ شک نہیں کہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ ہے۔ نَکَّلْتُہٗ:کسی کو عبرت ناک سزا دینا۔اس سے اسم نَکَالٌ ہے جس کے معنی عبرت ناک سزا کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے۔ (فَجَعَلۡنٰہَا نَکَالًا لِّمَا بَیۡنَ یَدَیۡہَا وَ مَا خَلۡفَہَا ) (۲۔۶۶) اور اس قصے کو اس وقت کے لوگوں کے لئے اور جو ان کے بعد آنے والے تھے۔عبرت بنادیا۔ (جَزَآءًۢ بِمَا کَسَبَا نَکَالًا مِّنَ اللّٰہِ) (۵۔۳۸) ان کے فعلوں کی سزا اور خدا کی طرف سے عبرت ہے۔اور حدیث میں ہے۔ (1) (۱۳۳) (اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ النَّکْلَ عَلَی النَّکَلِ ) کہ قوی آدمی جو طاقت ور گھوڑے پر سوار ہو اﷲ تعالیٰ کو پیارا لگتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَنْكَالًا سورة المزمل(73) 12
تَنْكِيْلًا سورة النساء(4) 84
نَكَالًا سورة البقرة(2) 66
نَكَالًا سورة المائدة(5) 38
نَكَالَ سورة النازعات(79) 25