Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْخِنْزِیْرُ کے معنیٰ سور کے ہیں اور آیت کریمہ: (وَ جَعَلَ مِنۡہُمُ الۡقِرَدَۃَ وَ الۡخَنَازِیۡرَ ) (۵۔۶۰) اور (جن کو) ان میں سے بندر اور سور بنادیا۔میں بعض نے کہا ہے کہ خاص کر سور ہی مراد ہے اور بعض کے نزدیک اس سے وہ لوگ مراد ہیں جن کے افعال و عادات بندر اور سور جیسے ہوگئے تھے۔نہ کہ وہ بلحاظ صورت کے بندر اور سور بن گئے تھے۔ (1) مگر زیر بحث آیت میں دونوں معنیٰ مراد ہوسکتے ہیں۔کیونکہ مروی ہے کہ ایک قوم کی صورتیں مسخ ہوگئی تھیں اور وہ بندر اور سور بن گئے تھے۔ (2) اسی طرح انسانوں میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو شکل و صورت کے لحاظ سے گو انسان نظر آتے ہیں لیکن اخلاق وعادات کے اعتبار سے بندر اور سور بنے ہوئے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْخِنْزِيْرِ سورة البقرة(2) 173
الْخِنْزِيْرِ سورة المائدة(5) 3
الْخِنْزِيْرِ سورة النحل(16) 115
خِنْزِيْرٍ سورة الأنعام(6) 145
وَالْخَـنَازِيْرَ سورة المائدة(5) 60