Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْخَلْطُ: (ن) کے معنیٰ دو یا دو سے زیادہ چیزوں کے اجزا کو جمع کرنے اور ملادینے کے ہیں۔عام اس سے کہ وہ چیزیں سیال ہوں یا جامد یا ایک مائع ہو اور دوسری جامد اور یہ مَزْجٌ سے اعم ہے کہا جاتا ہے: اِخْتَلَطَ الشَّیئُ (کسی چیز کا دوسری کے ساتھ مل جانا) قرآن پاک میں ہے: (فَاخۡتَلَطَ بِہٖ نَبَاتُ الۡاَرۡضِ) (۱۰۔۲۴) پھر اس کے ساتھ سبزہ۔۔۔۔مل کر نکلا۔ خَلِیْطٌ:کے معنیٰ دوست،پڑوسی یا کاروبار میں شریک کے ہیں۔اسی سے کتب فقہ میں خَلِیْطَانِ کا لفظ استعمال ہوا ہے جس سے وہ لوگ مراد ہیں جن کا مال اکھٹا ہو۔قرآن پاک میں ہے: (وَ اِنَّ کَثِیۡرًا مِّنَ الۡخُلَطَآءِ لَیَبۡغِیۡ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ) (۳۸۔۲۴) اور اکثر شرکاء ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں۔اور خَلِیطٌ کا لفظ واحد اور جمع دونوں پر بولا جاتا ہے چنانچہ شاعر نے کہا ہے(1) (بسیط) (۱۴۳) بَانَ الْخَلِیْطُ وَلَمْ یَاوُوْا لِمَنْ تَرَکُوْا : ساتھی جدا ہوگئے اور انہوں نے جن کو چھوڑا ان پر رحم نہ کھایا۔قرآن پاک میں ہے: (خَلَطُوۡا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا) (۹۔۱۰۲) انہوں نے اچھے اور برے عملوں کو ملا جلادیا تھا۔یعنی نیک اور بد دونوں قسم کے عمل کرتے رہے۔محاورہ ہے۔ اَخْلَطَ فُلَانٌ فِیْ کَلَامِہٖ (فلاں نے بکواس کی) ٖ: اَخْلَطَ الْفَرسُ فِیْ جَرْیِہٖ: گھوڑے کا دوڑنے میںکوتاہی کرنا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اخْتَلَطَ سورة الأنعام(6) 146
الْخُلَطَاۗءِ سورة ص(38) 24
تُخَالِطُوْھُمْ سورة البقرة(2) 220
خَلَطُوْا سورة التوبة(9) 102
فَاخْتَلَطَ سورة يونس(10) 24
فَاخْتَلَطَ سورة الكهف(18) 45