جَوزُالطَّرِیْقِ کے معنیٰ راستہ کے وسط کے ہیں۔ اسی سے جَازَالشَّیئُ ہے جو کسی چیز کے جائز یا خوشگوار ہونے کی تعبیر ہے گویا۔ اس نے وسط طریق کو لازم پکڑا۔ جَوْزُ السَّمَائِ: وسط آسمان۔ اَلْجَوزَائُ: آسمان کے ایک برج کا نام ہے کیونکہ وہ بھی وسط آسمان میں ہے۔ شَاۃٌ جَوْزَائُ: سیاہ بھیڑ جس کے وسط میں سفیدی ہو۔ (جَاوَزَہٗ) کسی چیز کے وسط سے آگے گزر جانا) قرآن میں ہے: (فَلَمَّا جَاوَزَہٗ ہُوَ) (۲:۲۴۹) پھر جب وہ (حضرت طالوت علیہ السلام) اس دریا کے وسط سے آگے گزر گئے یعنی پار ہوگئے، (وَ جٰوَزۡنَا بِبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ الۡبَحۡرَ ) (۱۰:۹۰) اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا۔ جُزْتُ لْمَکَانَ: کسی جگہ میں گزرنا۔ اَجَزْتُہُ میں نے اسے نافذ کردیا اس کو پیچھے چھوڑ دیا (1) اِسْتَجَزْتُ فُلَانًا فَجَازَنِیْ: میں نے اس سے (جانوروں یا کھیتی کے لئے) پانی طلب کیا چنانچہ اس نے مجھے دے دیا۔ یہ بطور استعارہ استعمال ہوتا ہے۔ اور کسی لفظ کا حقیقی معنی وہ ہوتا ہے جو اپنے وضعی معنیٰ میں اس استعمال ہو اور اس سے تجاوز نہ کرے (2) اور نہ اسے مجاز کہتے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
جَاوَزَا | سورة الكهف(18) | 62 |
جَاوَزَهٗ | سورة البقرة(2) | 249 |
وَجٰوَزْنَا | سورة الأعراف(7) | 138 |
وَجٰوَزْنَا | سورة يونس(10) | 90 |
وَنَتَجَاوَزُ | سورة الأحقاف(46) | 16 |