Blog
Books
Search Quran
Lughaat

لَزِمَہ یَلْزَمُہ لَزَوْمًا کے معنی کسی چیز کا عرصہ دراز تک ایک جگہ ٹہرے رہنا کے ہیں۔ اور اِلزَامٌ (افعال) دو قسم پر ہے ایک تو اِلْزَامٌ بِالتَّسْخِیْرِ ہے اس کی نسبت اﷲ تعالیٰ اور انسان دونوں کی طرف ہوسکتی ہے اور دوسرے اِلْزَامٌ بِالْحُخْمِ وَالْاَمرٍ یعنی کسی چیز کا حکما واجب کردینا جیسے فرمایا: (اَنُلۡزِمُکُمُوۡہَا وَ اَنۡتُمۡ لَہَا کٰرِہُوۡنَ ) (۱۱۔۲۸) تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں۔ اور تم ہوکہ اس سے ناخوش ہورہے ہو۔ (وَ اَلۡزَمَہُمۡ کَلِمَۃَ التَّقۡوٰی) (۴۸۔۲۶) اور ان کو پرہیزگاری کی بات پر قائم رکھا۔ (فَسَوۡفَ یَکُوۡنُ لِزَامًا) (۲۵۔۷۷) سو وہ (سزا) تمہارے لیے لازم ہوگی (وَ لَوۡ لَا کَلِمَۃٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّکَ لَکَانَ لِزَامًا وَّ اَجَلٌ مُّسَمًّی) (۲۰۔۱۲۹) اور اگر ایک بات تمہارے پروردگار کی طرف سے پہلے صادر اور اجزائے اعمال کے لیے میعاد مقرر نہ ہوچکی ہوتی۔ تو عذاب (تم سے ) چمٹ جاتا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَلْزَمْنٰهُ سورة بنی اسراءیل(17) 13
اَنُلْزِمُكُمُوْهَا سورة هود(11) 28
لِزَامًا سورة طه(20) 129
لِزَامًا سورة الفرقان(25) 77
وَاَلْزَمَهُمْ سورة الفتح(48) 26