Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यदि तेरे रब की ओर से पहले ही एक बात निश्चित न हो गई होती और एक अवधि नियत न की जा चुकी होती, तो अवश्य ही उन्हें यातना आ पकड़ती

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگرآپ کے رب کی جناب سے ایک بات نہ ہوتی اورایک مقررہ وقت نہ ہوتا تو( عذاب) ضرور لازم ہوجاتا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات وہلے طے نہ ہوچکی ہوتی اور ایک اجل معین مقرر نہ ہوچکی ہوتی تو عذاب مسلط ہوکے رہتا ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ کے پروردگار کی طرف سے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور ایک ( مہلت کی ) مدت معین نہ ہو چکی ہوتی تو ( عذاب ) لازمی طور پر آچکا ہوتا ۔

By Moudoodi

اگر تیرے رب کی طرف سے پہلے ایک بات طے نہ کر دی گئی ہوتی اور مہلت کی ایک مدت مقرر نہ کی جا چکی ہوتی تو ضرور ان کا بھی فیصلہ چکا دیا جاتا ۔

By Mufti Naeem

اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہوچکی ہوتی اور ( اعمال کے بدلے کے لیے ) ایک معیار مقرر ( نہ ہوچکی ہوتی ) تو ( اس وقت عذاب ) لازم ہوجاتا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اگر تمہارے رب کی طرف سے ایک بات پہلے ہی طے نہ کردی گئی ہوتی ، اور ( اس کے نتیجے میں عذاب کی ) ایک میعاد مقرر نہ ہوتی ، تو لازمی طور پر عذاب ( ان کو ) چمٹ چکا ہوتا ۔ ( ٥٥ )

By Noor ul Amin

اور اگرتیرے رب کی جانب سے پہلے ہی ایک فیصلہ نہ ہو چکاہوتااور ( قیامت کا ) ایک مقرروقت نہ ہوتاتوان پر عذاب آ نا لازم ہوجاتا

By Kanzul Eman

اور اگر تمہارے رب کی ایک بات نہ گزر چکی ہوتی ( ف۱۹۵ ) تو ضرور عذاب انھیں ( ف۱۹٦ ) لپٹ جاتا اور اگر نہ ہوتا ایک وعدہ ٹھہرایا ہوا ( ف۱۹۷ )

By Tahir ul Qadri

اور اگر آپ کے رب کی جانب سے ایک بات پہلے سے طے نہ ہو چکی ہوتی اور ( ان کے عذاب کے لئے قیامت کا ) وقت مقرر نہ ہوتا تو ( ان پر عذاب کا ابھی اترنا ) لازم ہو جاتا