Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अतः जो कुछ वे कहते हैं उसपर धैर्य से काम लो और अपने रब का गुणगान करो, सूर्योदय से पहले और उस के डूबने से पहले, और रात की घड़ियों में भी तसबीह करो, और दिन के किनारों पर भी, ताकि तुम राज़ी हो जाओ

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

چنانچہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں آپ ان پرصبر کریں اوراپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کریں سورج نکلنے سے پہلے اوراس کے غروب ہونے سے پہلے اوررات کے اوقات میں بھی پس تسبیح کریں اور دن کے کناروں پربھی تاکہ آپ راضی ہوجائیں۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جو کچھ یہ کہتے ہیں ، اس پر صبر کرو اور اپنے رب کی ، اس کی حمد کے ساتھ ، تسبیح کرو سورج کے طلوع اور اس کے غروب سے پہلے اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح کرو اور دن کے اطراف میں بھی ، تاکہ تم نہال ہوجاؤ ۔

By Hussain Najfi

سو آپ ان کی باتوں پر صبر کیجئے اور طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے اور رات کے اوقات میں بھی اور دن کے اول و آخر میں بھی اپنے پروردگار کی حمد و ثناء کے ساتھ تسبیح کیجئے تاکہ آپ راضی ہو جائیں ۔

By Moudoodi

پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو ، اور اپنےرب کی حمد و ثنا کے ساتھ اس کی تسبیح کرو سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے ، اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح کرو اور دن کے کناروں پر بھی ، 111 شاید کہ تم راضی ہو جاؤ ۔ 112

By Mufti Naeem

پس جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں آپ ( ﷺ ) اس پر صبر کیجیے اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی حمد و ثناء بیان کیجیے اور رات کی ( اولین ) ساعتوں می بھی اس کی پاکی بیان کیجیے اور دن کے اطراف میں ( بھی ) تاکہ آپ خوش ہوجائیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

لہذا ( اے پیغمبر ) یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ، تم ان پر صبر کرو ، اور سورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب سے پہلے اپنے رب کی تسبیح اور حمد کرتے رہو ، اور رات کے اوقات میں بھی تسبیح کرو ، اور دن کے کناروں میں بھی ، تاکہ تم خوش ہوجاؤ ۔ ( ٥٦ )

By Noor ul Amin

لہٰذا ان کی باتوں پر صبرکیجئے اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے :سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے پہلے اور رات کے کچھ اوقات میں تسبیح کیجئے اور دن کی ابتدا اور انتہا کے وقت بھی تاکہ آ پ خوش رہیے

By Kanzul Eman

تو ان کی باتوں پر صبر کرو اور اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو سورج چمکنے سے پہلے ( ف۱۹۸ ) اور اس کے ڈوبنے سے پہلے ( ف۱۹۹ ) اور رات کی گھڑیوں میں اس کی پاکی بولو ( ف۲۰۰ ) اور دن کے کناروں پر ( ف۲۰۱ ) اس امید پر کہ تم راضی ہو ( ف۲۰۲ )

By Tahir ul Qadri

پس آپ ان کی ( دل آزار ) باتوں پر صبر فرمایا کریں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیا کریں طلوعِ آفتاب سے پہلے ( نمازِ فجر میں ) اور اس کے غروب سے قبل ( نمازِ عصر میں ) ، اور رات کی ابتدائی ساعتوں میں ( یعنی مغرب اور عشاء میں ) بھی تسبیح کیا کریں اور دن کے کناروں پر بھی ( نمازِ ظہر میں جب دن کا نصفِ اوّل ختم اور نصفِ ثانی شروع ہوتا ہے ، ( اے حبیبِ مکرّم! یہ سب کچھ اس لئے ہے ) تاکہ آپ راضی ہو جائیں